Newzeland vs Sri Lanka
سنچورین: نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو 32 رنز سے شکست دے کر 2 میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
سنچورین کے سپراسپورٹس پارک میں کھیلے گئے میچ میں مہمان نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے جس میں مارٹن گپٹل کے 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 35 گیندوں پر 60 رنز نمایاں ہیں۔ کین ولیمسن 25، ٹام لیتھم 3، گرینٹ ایلیٹ 20، جیمس نیشام 28، لیوک رونچی 6 اور کولن مونرو 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہدف کے تعاقب میں میزبان جنوبی افریقا شروع سے ہی شدید مشکلات کا شکار رہی اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز ہی بنا سکی۔
کیویز بولنگ لائن کے سامنے پروٹیز بیٹنگ لائن دباؤ کا شکار دکھائی دی اور کھلاڑی وقفے وقفے سے گراؤنڈ میں آتے اورپھر چلے جاتے۔ اوپننگ بلے باز مورنے وینک 3 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، ہاشم آملہ 14، کپتان اے بی ڈویلیئرز 15، ریلے روسو 26، فرحان بہاردین 36، ڈیوڈ ملر29، جب کہ ڈیوڈ ویسے اور ایرون فینگیسو 2،2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کے نیتھن میکولم،مچل میکلینگن اورایش سودھی نے 2،2 جب کہ ایڈم ملنے اور جیمس نیشام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بہترین کارکردگی پیش کرنے والے کیویز بلے باز مارٹن گپٹل کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔