Showing posts with label peace. Show all posts
Showing posts with label peace. Show all posts

Tuesday, September 8, 2015

Pakistan towards peace,, Washington Post ..

Washington Post

Pakistan towards peace and its economy is improving, Washington Post

Pakistan towards peace and its economy is improving, Washington Post
واشنگٹن: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان نہ صرف امن کی جانب بڑھ رہا ہے بلکہ اس کی معیشت میں بہتری کے اثرات بھی ظاہر ہورہے ہیں۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں شائع ایک  مضمون میں کہا گیا ہے کہ فوجی آمریت، دہشت گردی اور سیاسی اتار چڑھاؤ کے بعد پاکستان اب بہت پرسکون ہے، گزشتہ 9 ماہ کے اعدادوشمار سے ظاہر ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں 70 فیصد کمی واقع ہوئی اور عوام اب شاپنگ مال، ریستوران اور دیگر تفریحی مقامات کا رخ کررہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیرِاعظم نواز شریف نے تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان کو مستحکم اور پرامن بنانے میں غیرمعمولی کامیابی حاصل کرکے قیاس آرائیوں اور شبہات کا خاتمہ کیا ہے جب کہ ایک سال قبل  عمران خان طویل دھرنے کے ساتھ ان کے استغفی کا مطالبہ کررہے تھے۔
واشنگٹن پوسٹ لکھتا ہے کہ نواز شریف نے فوج کو افغانستان اور بھارت کے ساتھ خارجہ پالیسی طے کرنے کے مکمل اختیارات بھی دیئے اور آپریشن ضربِ عضب اور کراچی میں امن وامان کے لیے آپریشن کا فیصلہ کیا جس کے مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ تاہم اپنی ڈھائی سالہ بچ جانے والی مدت میں انہیں کئی معاشی اور معاشرتی مشکلات کا سامنا ہے جس سے ان کے مخالفین فائدہ اٹھاسکتےہیں۔
آئی ایم ایف پاکستان کو اب تک 6.2 ارب ڈالر کا قرض دے چکا ہے جب کہ لندن میں معاشی صورتحال پر نظر رکھنے والی ایک فرم رینیساں کیپٹل کے چارلی رابرٹسن نے پاکستان کو ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ قرار دیا ہے۔ تاہم دیگر غیرجانبدار اداروں کے مطابق پاکستان بیروزگاری کے خاتمے اور ملک میں توانائی کے سنگین بحران کو کم کرنے میں خاطرخواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ نے کراچی، پشاور اور اسلام آباد کے شہریوں اور تاجروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ دہشت گردی میں کمی سے ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہورہی ہے لیکن زرعی برآمدات میں کمی ہوئی ہے۔

Pakistan

Washington

US

Saturday, August 15, 2015

Alien to bring peace on earth have come several times, US scientists claim ..

نیویارک: خلائی مخلوق کے بارے میں سائنس دانوں کے متضاد نظریات سامنے آتے رہتے ہیں لیکن گزشتہ کچھ سالوں سے عالمی شہرت یافتہ سائنس دان بھی اب زمین کے علاوہ دیگر سیاروں پر خلائی مخلوق کی موجودگی پر یقین کرنے لگے ہیں بلکہ اب چاند پر قدم رکھنے والے چھٹے خلاباز نے دعویٰ کیا ہے کہ روس اور امریکا کے درمیان ایٹمی جنگ روکنے کے  لیے ایلین کئی بار زمین پر قدم رکھ چکے ہیں۔
چاند پر قدم رکھنے والے امریکی سائنس دان ایڈگر مچل نے دعویٰ کیا ہے کہ جب وہ چاند پر گئے تو اس وقت بھی ان کا سامنا ایلین سے ہوا تھا جب کہ ایلین انسان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے زمین کا دورہ کرتے رہتے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ امریکی فوج نے کئی بار امریکی میزائل بیسز اور میکیسکو کی سفید ریت پر پراسرار طیاروں کو اڑتے دیکھا ہے، میکسیکو کی سفید ریت وہی جگہ ہے جہاں پہلی بار 1945 میں ایٹمی بم کا تجربہ کیا گیا تھا۔ ایڈگر نے کہا کہ ایلین انسانوں کی ملٹری صلاحیتوں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں اور کوشش کرتے رہتے ہیں کہ کسی طرح انسانوں کو جنگ سے دور رکھا جائے۔
ایڈگر کے مطابق وہ کئی امریکی ایئر فورس کے افسروں سے ملے ہیں جنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے روس اور امریکا میں سرد جنگ کے دوران کئی بار یو ایف اوز کو زمین پر اترتے دیکھا ہے اور جب بھی وہ زمین پر آئے تو انہوں نے فوج کے میزائل سسٹم کو عارضی طور پر ناکارہ کردیا۔ پیسیفک کوسٹ پر تعینات امریکی فوجیوں کا کہنا تھا کہ سرد جنگ کے دوران کئی بار ان کی جانب سے کیے گئے میزائل ایلین کے یو ایف او نے ٹارگٹ سے قبل ہی نیچے گرا دیئے۔
ایڈگر کے ان دعووں کے برعکس امریکی محکمہ دفاع کے سابق یو ایف او محقق نک پوپ کا کہنا ہے کہ کائنات 14 ارب سال پرانی ہے لہٰذا یہ بات حقیقت سے دور ہے کہ چند سوسال پرانی تہذیب کس طرح انسانون سے ڈیلنگ کر سکتی ہے اس لیے ایلین کے امریکی ہتھیاروں کو ناکارہ بنانے کی کہانیوں میں کوئی حقیقت نہیں۔