Showing posts with label Sky. Show all posts
Showing posts with label Sky. Show all posts

Wednesday, August 5, 2015

Special Olympics, Pakistan touched the sky ...


جذبہ تھا، جنون تھا، اس لئے ہمت نہ ہاری،  جستجو کی اور اسپیشل اولمپکس کا آسمان چھو لیا۔ شاباش پاکستان کے باہمت اتھلیٹ جوانو!  تمھیں ’’اسپیشل‘‘ کہتے ہوئے توشرم آتی ہے کیونکہ تم نے جو کر دکھایا وہ یقیناً ہر عام انسان بھی نہیں کر سکتا۔ تم نے سات سمندر پار پاکستان کا نام روشن کردیا اور لاس اینجلس میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ کر ثابت کردیا کہ معذوری صرف ایک سوچ کا ہی نام ہے۔ جو اپنی معذوری کو طاقت بنا لے مقدر کا سکندربھی وہی کہلاتا ہے۔ تاریک گلیوں میں کامیابی کی شمع جلنے سے ہی تاریخ بنتی ہے۔ آج لاس اینجلس 2015 میں بھی پاکستانی دستے نے تاریخ رقم کر کے بتا دیا کہ ہم کسی سے کم نہیں، ہم ملک پر بوجھ نہیں بلکہ اثاثہ ہیں۔

Wednesday, July 29, 2015

Molana Fazal ur Rehman ..

تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے سے آسمان نہیں گر پڑے گا، مولانا فضل الرحمان



اسلام آباد: جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ تحریک انصاف کے ارکان کی اسمبلی رکنیت آئینی طور پر ختم ہوچکی ہے اور ان کو ڈی سیٹ کرنے سے آسمان نہیں گر پڑے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا جس کے بعد حکومت کی درخواست کا جواب دیا جائے گا تاہم تحریک انصاف نے پوری اسمبلی کو جعلی کہا اس کے ارکان اسمبلی میں نہیں آئے اور 40 دن اسمبلی میں نہ آنے پر رکن ڈی سیٹ ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ارکان کی رکنیت آئینی طور پر ختم ہوچکی ہے اور ان کو ڈی سیٹ کرنے سے کوئی آسمان نہیں گر پڑے گا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت ہر معاملے پر یوٹرن لیتی ہے یہ لوگ کس منہ سے اسمبلی میں آئے ہیں، پی ٹی آئی سے لڑائی ذاتی نہیں بلکہ نظریاتی ہے اس کے استعفوں کی منظوری پر الیکشن کمیشن انتخابات کرادے گا اس لیے حکومت تحریک انصاف کے معاملے پر مصلحت کی بجائے آئین اور قانون پر عمل کرے۔