Showing posts with label Greatest victory. Show all posts
Showing posts with label Greatest victory. Show all posts

Saturday, September 12, 2015

Kamran Akmal Greatest Inning ..

Kamran Akmal Greatest Inning

Kamran dominated ominous shadow began subsiding

Kamran dominated ominous shadow began subsiding
اسلام آباد / لاہور: کامران اکمل پر چھائے  نحوست کے سائے چھٹنے لگے، قومی ٹیم سے باہرٹیسٹ وکٹ کیپر بیٹسمین نے  ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں رنز کے انبار لگا دیئے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان نے کراچی وائٹس کو 3رنز سے زیر کرلیا، فاتح ٹیم نے 4وکٹ پر185رنز بنائے، کامران اکمل نے صرف 57گیندوں پر105رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ناکام سائیڈ4 وکٹ پر182 رنز بناپائی، شہر یار غنی نے 64 اور رمیز راجہ نے 46 رنز اسکور کیے۔ کوالیفائر کراچی بلوز نے لاہور وائٹس کو 7 وکٹ سے مات دیدی، ناکام ٹیم نے7وکٹ پر179رنز بنائے، عمر اکمل 52، احمد شہزاد40، سعد نسیم 35اور اظہر علی20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، محمد حفیظ صرف 7رنز بنا سکے۔
رومان رئیس نے3وکٹیں لیں،خرم منظورکے81رنز کی بدولت کراچی بلوز نے ہدف 17.4 اوورز میں 3 وکٹ پر حاصل کرلیا، شاہ زیب 45 اور اسد شفیق 36 پر ناقابل شکست رہے۔ ایبٹ آباد کو پشاور کیخلاف 6وکٹ سے کامیابی ملی، ناکام ٹیم نے 4وکٹ پر195رنز بنائے، افتخار احمد 90رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، فخر زمان کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت ایبٹ آباد نے ہدف 3گیندوں قبل 4وکٹ پر عبور کرلیا، اوپنر نے 62گیندوں پر 100رنز کی اننگز کھیلی، یونس خان 18رنز کی معاونت کرپائے۔ اسلام آباد نے فیصل آباد کو 8وکٹ سے دھرلیا، ناکام سائیڈ نے 8وکٹ پر 158رنز اسکور کیے، خرم شہزاد47،راحیل امیر 41 اور مصباح الحق31رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
اسلام آباد نے ہدف 2اوورز قبل دو وکٹ پر حاصل کیا۔ آفاق رحیم 70رنز پر ناقابل شکست پویلین لوٹے، بابر اعظم نے38اور شان مسعود نے 30بنائے،عماد وسیم 12پر ناٹ آؤٹ رہے، سعید اجمل ناکام رہے۔ پول اے میں پانچوں میچز مکمل کرنے والی ملتان کی ٹیم نے 8پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں رسائی یقینی بنالی، سیالکوٹ، راولپنڈی اور بہاولپور کے 4،4 پوائنٹس ہیں، واحد فتح حاصل کرنے والی کراچی وائٹس اور 4میں سے ایک میچ جیتنے والی حیدرآباد کی ٹیم ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
پول بی میں کراچی بلوز نے چاروں میچز جیت کر 8پوائنٹس کے ساتھ فائنل فور میں نشست پکی کرلی، اتوار کو6 پوائنٹس کی حامل سائیڈ پشاور سے مقابلہ گروپ کی ٹاپ ٹیم کا فیصلہ کرے گا، ایبٹ آباد کی اسلام آباد کیخلاف جیت اسے 6پوائنٹس کے ساتھ اوسط پر آگے آنے کا موقع فراہم کرسکتی ہے، البتہ اس کیلیے پشاور کی شکست ضروری ہے،صرف ایک ایک فتح پانے والی لاہوروائٹس، فیصل آباد اور اسلام آباد کیلیے واپسی کی ٹکٹ بک کرائی جا چکی ہے۔

Greatest Inning

Pakistan Cricket

Wednesday, August 5, 2015

Special Olympics, Pakistan touched the sky ...


جذبہ تھا، جنون تھا، اس لئے ہمت نہ ہاری،  جستجو کی اور اسپیشل اولمپکس کا آسمان چھو لیا۔ شاباش پاکستان کے باہمت اتھلیٹ جوانو!  تمھیں ’’اسپیشل‘‘ کہتے ہوئے توشرم آتی ہے کیونکہ تم نے جو کر دکھایا وہ یقیناً ہر عام انسان بھی نہیں کر سکتا۔ تم نے سات سمندر پار پاکستان کا نام روشن کردیا اور لاس اینجلس میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ کر ثابت کردیا کہ معذوری صرف ایک سوچ کا ہی نام ہے۔ جو اپنی معذوری کو طاقت بنا لے مقدر کا سکندربھی وہی کہلاتا ہے۔ تاریک گلیوں میں کامیابی کی شمع جلنے سے ہی تاریخ بنتی ہے۔ آج لاس اینجلس 2015 میں بھی پاکستانی دستے نے تاریخ رقم کر کے بتا دیا کہ ہم کسی سے کم نہیں، ہم ملک پر بوجھ نہیں بلکہ اثاثہ ہیں۔

Sunday, July 21, 2013

کالی آندھی کے خلاف گرین شرٹس کی شاندار فتح



Click Here 

کالی آندھی کے خلاف گرین شرٹس کی شاندار فتح


سینٹ لوشیا: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے چوتھے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
بارش کے بعد پاکستان کو ڈک ورٹھ لوئس کے تحت 31 اوور میں 189 رنز کا ہدف دیا گیا تھا، گرین شرٹ نے مطلوبہ ہدف  30 ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔
گرین شرٹس کی جانب سے نائب کپتان محمد حفیظ ٹاپ اسکورر رہے جنہوں نے 62 گیندوں پر 59 رنز جوڑے،  حفیظ ، روچ کی گیند پر براوو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
گرین شرٹس کی جانب سے دوسرے نمبر پر کپتان مصباح الحق رہے جنہوں نے صرف 43 گیندوں پر 53 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔
دیگر کھلاڑیوں میں عمر اکمل صرف 18 گیندوں پر 29 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جب کہ ناصر جمشید نے 22 ، احمد شہزاد 14 ، اور شاہد آفریدی نے 7 رنز اسکور کیے۔
چوتھے ون ڈے میچ میں کامیابی کے بعد پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 1-2 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔