جذبہ تھا، جنون تھا، اس لئے ہمت نہ ہاری، جستجو کی اور اسپیشل اولمپکس کا آسمان چھو لیا۔ شاباش پاکستان کے باہمت اتھلیٹ جوانو! تمھیں ’’اسپیشل‘‘ کہتے ہوئے توشرم آتی ہے کیونکہ تم نے جو کر دکھایا وہ یقیناً ہر عام انسان بھی نہیں کر سکتا۔ تم نے سات سمندر پار پاکستان کا نام روشن کردیا اور لاس اینجلس میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ کر ثابت کردیا کہ معذوری صرف ایک سوچ کا ہی نام ہے۔ جو اپنی معذوری کو طاقت بنا لے مقدر کا سکندربھی وہی کہلاتا ہے۔ تاریک گلیوں میں کامیابی کی شمع جلنے سے ہی تاریخ بنتی ہے۔ آج لاس اینجلس 2015 میں بھی پاکستانی دستے نے تاریخ رقم کر کے بتا دیا کہ ہم کسی سے کم نہیں، ہم ملک پر بوجھ نہیں بلکہ اثاثہ ہیں۔
No comments:
Post a Comment