Showing posts with label Sardar Ayaz Sadiq. Show all posts
Showing posts with label Sardar Ayaz Sadiq. Show all posts

Monday, August 24, 2015

Ayaz Sadiq notified to the D seat ..

Ayaz Sadiq

Ayaz Sadiq notified to the D seat

Ayaz Sadiq notified to the D seat
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق  الیکشن کمیشن نے سردارایازصادق کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے ڈی سیٹ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے بعد ان کی نشست خالی قرار دے دی گئی ہے۔ ایاز صادق کی رکنیت ختم ہونے کے بعد مرتضیٰ جاوید عباسی قائم مقام اسپیکربن گئے جب کہ الیکشن ٹریبونل نے این اے 122 میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے 22 اگست کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں الیکشن کالعدم قراردیتے ہوئے دوبارہ انتخاب کا حکم دیا تھا۔

Saturday, August 1, 2015

Sardar Ayaz Sadiq Says ..

تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے تحاریک پر قانون کے مطابق فیصلہ کروں گا، ایازصادق


لاہور: اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نےکہاہے کہ تحریک انصاف کےارکان کوڈی سیٹ کرنے سے متعلق ایم کیوایم اورجے یوآئی (ف) کی تحاریک پر آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔
لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سردارایاز صادق نے کہا کہ انہوں نے کبھی ایوان میں کسی جماعت کے رکن کے ساتھ کبھی تفریق نہیں کی، قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے اراکین کوڈی سیٹ کرنے کے معاملے پروہ غیرجانبداررہیں گے،اگرعمران خان سے بدلہ لینا ہوتا توکوشش کرتا لیکن قومی اسمبلی کے اسپیکرکے طورپروہی کروں گا جوان کی آئینی ذمہ داری ہے، استعفوں پر کئےگئے دستخط کی تصدیق کرنا ان کی ذمہ داری ہے،جاوید ہاشمی کے علاوہ تحریک انصاف کے کسی رکن نے استعفوں کی تصدیق نہیں کرائی۔ پی ٹی آئی کے اراکین کوڈی سیٹ کرنے کے معاملے پرایم کیوایم اورجے یوآئی (ف) کی تحاریک پرایوان میں وہی کریں گے جو آئین اورقانون کے مطابق ہوگا لیکن مسلم لیگ (ن) کی کوشش ہوگی کہ دونوں جماعتیں اپنی تحاریک واپس لے لیں۔
ایچی سن کالج کے پرنسپل کی برطرفی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پرنسپل کی برطرفی میں ان کا کوئی کردار نہیں بلکہ ان پر مالی بے ضابطگیوں کا الزام ہے، اگر ان کی تیسری نسل ایچی سن میں نہ بھی پڑھی تو کوئی فرق نہیں پڑتا اور ایسا کیسے ممکن ہے کہ اسپیکرسفارش کرتا اور پوتے کا داخلہ نہ ہوتا۔