Showing posts with label Selfie. Show all posts
Showing posts with label Selfie. Show all posts

Saturday, August 22, 2015

Selfie been reached Mars on Earth ..

Mars

Selfie been reached Mars on Earth

Selfie been reached Mars on Earth
نیویارک: سیلفی لینے کا رواج اتنا عام ہوگیا ہے کہ جسے دیکھو عجیب و غریب طریقوں سے سیلفی لے کر اسے سوشل میڈیا کی زینت بنا رہا ہے تاکہ وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن سکے لیکن اس شوق کے ہاتھوں کئی جنونی اپنی جان بھی کھو چکے ہیں لیکن اب یہ سیلفی کا جنون خلا کی وسعتوں میں بھی جا پہنچا ہے جہاں بھیجے گئے خلائی روبوٹ نے اپنی سیلفی لے کر زمین پر بھیج دی ہے۔
ناسا کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مریخ پر بھیجے گئے تحقیقاتی روبوٹ ’’کیوراسٹی روو‘‘ نے جو تازہ ترین تصاویر بھیجی ہیں وہ سیونتھ راک لوکیشن کی ہیں جس کے نمونے زمین پر بھیجے گئے ہیں اور اب اس کا لیبارٹری میں تجزیہ کیا جائے گا۔ ناسا کے مطابق روور نے یہ تصویر بالکل اسی طرح کھینچی ہے جس طرح کوئی انسان سیلفی لیتا ہے اس کے لیے خلائی روبوٹ نے کیمرے کو اپنے بازو جتنی لمبائی کے مطابق کھولا اور اپنے اردگر سمیت اپنی تصویر کھینچ ڈالی۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس کے لیے جو کیمرہ یعنی  ہینڈ لینزاستعمال کیا گیا اسے ماہلی کا نام دیا گیا ہے اور اس سے عام طور پر چٹانوں میں موجود معدنیات  کے ذرات کا قریب سے جائزہ لیا جاتا ہے۔ روبوٹ کی بھیجی گئی تصاویر گزشتہ تصاویرسے مختلف اور زیادہ قریب سے لی گئی ہے حالانکہ اس بات کا خطرہ موجود تھا کہ کیمرا چٹان سے ٹکرا جائے لیکن روبوٹ نے کامیابی سے یہ مشن مکمل کرلیا۔

Mars

Monday, August 17, 2015

Celebrity secret hidden in pick selfie ..

سنگاپور: جس طرح کسی انسان کی تحریر، مصافحہ اور یہاں تک کے ای میل لکھنے کا اندازانسان کے بارے میں اہم انکشاف کرسکتا ہے بالکل اسی طرح سیلفی لینے کا انداز بھی آپ کی بہت سی اندرونی باتوں کو آشکار کرتا ہے۔
اس ضمن میں سنگاپور کی نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی نے ایک سروے کرکے اسے برطانوی نفسیاتی یونیورسٹی کے تحقیقی جرنل میں شائع کرایا ہے۔ اس کے لیے چین میں ٹویٹر جیسی ایک مشہور ویب سائٹ سینا وائبو سے 123 سیلفیاں لی گئیں اور ہر ایک سے اس کی شخصیت کے بارے میں سوال کیا گیا تھا۔
پھر تصاویر میں 13 پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا جن میں چہرے پر تاثرات، کیمرے پر دیکھنے کے انداز اور تصویر کے مقام کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے بعد تجربے کے دوسرے حصے میں 107 چینی طالب علموں کی تصاویر اور ان کی شخصیت پر سوالنامہ پوچھا گیا۔ اس کے بعد سیلفی اسٹائل اور شخصیت کے بارے میں تعلقات کا انکشاف ہوا ہے۔
دوستانہ طبعیت اور بات ماننے والے افراد سیلفی چہرے کے نیچے سے لیتے ہیں۔ جبکہ پرخلوص شعور رکھنے والے افراد سیلفی لیتے وقت قدرے وسیع پس منظر کو بھی تصویر میں شامل کرتے ہیں۔ اسی طرح جو لوگ زندگی میں نت نئے تجربات کرسکتے ہیں وہ مثبت تاثرات کا اظہار کرتے ہیں ۔ خوف اور اضطراب رکھنے والے افراد سیلفی لیتے وقت اپنا منہ چونچ جیسا بناتے ہیں۔
دوسری جانب ماہرین کہتے ہیں کہ یہ ایک چھوٹا سا مطالعہ ہےجو صرف ایک ملک پر کیا گیا ہے اور اسے عالمی سطح پر لاگو نہیں کیا جاسکتا لیکن سب ایک بات پر متفق ہے کہ جس طرح آئینہ سچ بولتا ہے اسی طرح سیلفی بھی شخصیت کے کئی اہم پہلو ظاہر کرتی ہے۔