Monday, July 27, 2015

Chris Gayle hit back injury ..

کرس گیل کا 3 ماہ کے لئے کرکٹ سے دوری کا اعلان



جمیکا: ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل کمر میں درد کے باعث 2 سے 3 ماہ کے لئے کرکٹ سے باہر ہوگئے۔
کرس گیل ان دنوں کیربین پریمیئر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ جلد کمر کی سرجری کرائیں گے جس کے بعد انہیں 2 سے تین ماہ کرکٹ سے دوری اختیار کرنا ہوگی جب کہ رواں سال دسمبر میں دوبارہ کرکٹ کھیلنے کے لئے دستیاب ہوں گے۔
دسمبر تک کرکٹ سے دوری کی صورت میں کرس گیل آئندہ ماہ پاکستان، زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں پر مشتمل سہہ فریقی سیریز نہیں کھیل سکیں گے جب کہ انہوں نے آسٹریلین بگ بیش لیگ کے لئے میلبرن رینیگیڈ ٹیم سے معاہدہ بھی کر رکھا ہے جس کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا۔

Pakistan T-20 squad ..


سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان


لاہور: سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے شاہد آفریدی کو ہی ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ دیگر رکھلاڑیوں میں احمد شہزاد، شعیب ملک، مختار احمد، سرفراز احمد، نعمان انور، محمد حفیظ، محمد انور، عمر اکمل، محمد رضوان، یاسر شاہ، سہیل تنویر، عماد وسیم، انور علی اور محمد عرفان شامل ہیں۔ وہاب ریاض کی ٹیم میں شمولیت کا انحصار ان کی ٖفٹنس پر ہے، بصورت دیگر ضیاء الحق کو شامل ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
قومی ٹیم سے 3 کھلاڑیوں بلاول بھٹی، حماد اعظم اور محمد سمیع کو سری لنکا کے خلاف ٹور کے لئے ڈراپ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 30 جولائی کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

Misbah-ul-Haq says ..


Tillakaratne Dilshan to cross ten thousand runs ..


Pakistan won the ODI series against Sri Lanka ..




Pakistan VS Sri Lanka ,,5 ODI ..