تاریخ میں پہلی بار کسی دوسرے سیارے سے انسانی آواز زمین تک پہنچ گئی۔ امریکی خلائی مشن کیوریوسٹی نے مریخ سے انسانی آواز میں ریکارڈ کیا گیا پیغام نشر کیا ہے۔ مریخ پر بھیجی گئی خلائی گاڑی کیوریوسٹی نے سرخ سیارے کی تصویروں کے بعد آڈیو پیغام بھی ارسال کیا ہے۔ یہ پیغام ناسا کے ایڈمنسٹریٹر نے ریکارڈ کروایا تھا جس میں ناسا کے اسٹاف کو مشن کی کامیابی پر مبارک باد دی گئی ہے۔ ناسا کے ایک عہدے دار کا کہنا ہے کہ یہ پیغام اس فرد کے لیے بھی ہے جو ممکنہ طور پر کبھی مریخ پر اترے گا اور وہاں سے اپنی آواز میں پیغام زمین پر بھیجے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چاند پر نیل آرم اسٹرانگ کے قدم رکھنے کے بعد کیوریوسٹی کا مریخ پر پہنچنا خلائی تسخیر میں دوسرا اہم قدم ہے۔
No comments:
Post a Comment