بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان بڑے رحم والا ہے
فرمایا : صاحبو ! اللہ تعالیٰ پاک ہے ۔ پاک ہی اسے پا سکتا ہے ۔ یہ پاکی اللہ کے محبوب سے عطا ہوتی ہے ۔ اور اس کی بدولت مخلوق کے ساتھ پورا رہنے کا ذاتی اور صفاتی علم عطا ہوتا ہے ۔ الرحمٰن کی یہ شان ہے کہ وہ رحم کرتا ہے ۔ اورجب کوئی مقصود سے دور ہو رہا ہو، تو اسے قریب کرنے کے لیے سختی بھی کرتا ہے ۔ مگر یہ سختی وقتی ہوتی ہے ۔ پھر اس کا رحم ہی ہوتا ہے ۔ یہ اللہ کا کرم ہے ۔ جس پر اللہ کا کرم ہو اسے قریب کر دے ۔ اس طرح بسم اللہ عمل سے ہوتی ہے ۔ ورنہ قول کی تکرار سچا ثابت ہونے کے لیے درکار نہیں ۔ جس قول کا عمل شاہد نہ ہو وہ قول سچا ثابت نہیں ہوتا ۔
اشفاق احمد بابا صاحبا صفحہ 625
No comments:
Post a Comment