Friday, March 29, 2013

Sadian Younhi Gumm Ho Jati Hen...


اس براعظم میں‌، عالمگیری مسجد کے میناروں‌کے بعد جو پہلا اہم مینار مکمل ہوا، وہ مینارِ پاکستان ہے. یوں‌تو مسجد اور مینار آمنے سامنے ہیں، مگر ان کے درمیان یہ ذرا سی مسافت تین صدیوں‌ پر محیط ہے، جن میں‌ سکھوں‌کا گردوارہ، ہندوؤں کا مندر اور فرنگیوں‌کا پڑاؤ شامل ہیں. مَیں مسجد کی سیڑھیوں‌پر بیٹھا ان تین گمشدہ صدیوں‌کا ماتم کر رہا تھا، کہ مسجد کے مینار نے جھک کر میرے کان میں‌ایک راز کی بات کہہ دی: جب مسجدیں بے رونق اور مدرسے بے چراغ ہو جائیں۔ جب حق کی جگہ حکائت اور جہاد کی جگہ جمود لے لے۔ جب ملک کی بجائے مفاد اور ملت کی بجائے مصلحت عزیز ہو اور جب مسلمانوں کو موت سے خوف آئے اور زندگی سے محبت ہو جائے، تو صدیاں یونہی گم ہوجایا کرتی ہیں

No comments:

Post a Comment