Thursday, March 28, 2013

Ashfaq Ahmad In Zavia 3 : Muhabbat Ki Haqeeqat


محبت! اس ایک لفظ میں انسان کے خداتک پہنچنے کا راز پوشیدہ ہے ۔ اور اس ایک لفظ کے اندر ہی ساری کائنات ہے ۔ لیکن ! ایک بات یاد رکھنا کہ محبت تم اس وقت کر سکو گے جب تم اندر سے خوش اور پر باش ہو گے ۔ محبت جھنڈی نہیں ہے کہ گھر کے باہر لگا لی یا تمغہ نہیں ہے کہ سینے پر سجا لیا ۔ یا پگڑی نہیں ہے کہ خوب کلف لگا کر سر پرباندھ لی ، دستارِ محبت! یہ تو تمہاری روح ہے اندر کا اندر ۔ اور تمہاری آتما کی آتما ہے ۔ اس کو تو دریافت کرنا پڑے گا ۔ ڈھونڈھنا پڑے گا ، اس کی کھوج لگانی ہوگی ۔ یہ عائد نہیں کی جاتی اندر سے باہر لائی جاتی ہے ۔

No comments:

Post a Comment