Thursday, March 28, 2013

Ashfaq Ahmad In Baba Sahba : Safa Marwa


صفا مروہ کے درمیان سعی کرتے ہوئے بڑے بڑے مرد ، بادشاہ ، سیاستدان ، تاجر ، عالم ، فلسفی ، بوڑھے ، نوجوان بھاگتے ہیں ۔ اور اس عورت کی نقل میں بھاگتے ہیں جو پانی کی تلاش میں بھاگی تھی ۔ ابد تک کے لیے رسم قائم کر دی گئی ہے ۔ مرد منہ اٹھا کر خانہ کعبہ کی طرف دیکھتے ہیں اور بھاگتے ہیں ۔ عورتیں چپ چاپ چلتی ہیں ۔ انہیں بھاگنے کا حکم نہیں ہے ۔ بی بی ہاجرہ کا کا مرتبہ بلند کرنے اور ان کے حوالے سے ساری عورتوں کا درجہ بلند کرنے کے لیے یہ رسم قائم کر دی گئی ہے ۔

No comments:

Post a Comment