آپ نوجوان ہیں آپ نے گاؤں میں بڈھوں بابوں کو دیکھا ہوگا وہ صبح سویرے کھیس کی بکل (موٹی چادر اوڑھ کر) باہر دیوار کے ساتھ لگے بیٹھے ہوتے ہیں ۔ اور جب ان کا کوئی پوتا پوتی پاس سے گذرتے ہیں تو جھپٹ کر پکڑ لیتے ہیں ، اور گود میں بٹھا لیتے ہیں ، اور کہتے ہیں کہ تیری ماں کو تو کچھ عقل ہی نہیں ہے ۔ شکل دیکھی ہی اپنی ، منہ بھی نہیں دھویا ۔ اور وہ اپنے اس کھیس کو تھوک لگا لگا کر پوتے یا پوتی کا چہرہ صاف کرتے رہتے ہیں جس طرح بلی اپنی بلونگڑے کو چاٹ کر خوبصورت بنا دیتی ہے ۔ وہ دادا بھی اپنے پوتے یا پوتی کو خوبصورت بنا دیتا ہے ۔ ایسے ہی جب آپ خدا کی حضوری میں یا اس کی جھولی میں چلے جاتے ہیں اور پکار کر کہتے ہیں " مجھے آپ ہی عطا کرو ، میں تو اس قابل نہیں ہوں ۔ میں اپنی خود صفائی نہیں کر سکتا " ۔ تو پھر یقیناًخدا کی خاص توجہ ملتی ہے ۔
No comments:
Post a Comment