خدا سے ایسی محبت ہونی چاہیے جیسے بہن اور بھائی کی محبت ہوتی ہے ، یا ماں اور بچے کی محبت ہوتی ہے ۔ایسی محبت نہیں ہونی چاہیے جو عاشق و معشوق اور میاں بیوی کے درمیان ہوتی ہے ۔ پہلی قسم کے لوگ اپنی محبت کا اظہار برملا کر سکتے ہیں ۔ جلوت میں خلوت میں ، گھر میں ، سرراہے ، محفل میں تنہائی میں ۔ لیکن دوسری قسم کی محبت کرنے والے صرف خلوت میں اور تنہائی میں اپنی محبت کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔
اشفاق احمد بابا صاحبا صفحہ 433
No comments:
Post a Comment