عالمی شہرت یافتہ پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی ون ڈے میچوں میں ایک اور اعزاز حاصل کرنے کے قریب ہیں۔
بوم بوم آفریدی کو کیریئر کی 350 وکٹیں مکمل کرنے کیلئے صرف دو وکٹوں کی ضرورت ہے, وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے تیسرے اور دنیا کے آٹھویں بولر بن جائیں گے۔
آفریدی نے 1996ء میں کینیا کے خلاف میچ میں ون ڈے کیریئر کا آغاز کیا تھا، وہ اب تک 350 ایک روزہ میچوں میں 348 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
پاکستان کی طرف سے ون ڈے کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز وسیم اکرم کے پاس ہے، انہوں نے 502 وکٹیں لے رکھی ہیں، وقار یونس 416 وکٹیں لے کر دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ ون ڈے کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ سری لنکا کے متھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے، انہوں نے 534 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
واضح رہے کہ بوم بوم آفریدی نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میں2چھکےمار کر ون ڈے میں چھکوں کی ٹرپل سنچری مکمل کی تھی جو ایک روزہ میچوں میں سب سےزیادہ چھکے لگانے کا عالمی ریکارڈ ہے۔
No comments:
Post a Comment