Wednesday, July 29, 2015

Shah Mehmood Qureshi ..

دھرنے میں جنرل ظہیراورپاشا کا ہاتھ نہیں، شاہ محمود



 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کسی بھی غیر جمہوری طریقے سے اقتدار میں آنے کے حق میں نہیں اور کسی کو جمہوریت پر وار کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔
بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دھرنے کے پیچھے خفیہ ہاتھ کے ملوث ہونے پر اگر حکومت کمیشن بنانا چاہتی ہے تو ضرور بنائے، دھرنے کے پیچھے ظہیر الاسلام اور پاشا کا ہاتھ نہیں۔
جب یہ لوگ اہم عہدوں پر تھے تو یہی لوگ ان کے گیت گاتے تھے، آج وہ رٹائرڈ ہوگئے ہیں تو  ان پر بلا جواز تنقید کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ غیر ضروری بیانات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، جاوید  ہاشمی کو باہمی احترام کے رشتے کو برقرار رکھنا چاہیے۔


No comments:

Post a Comment