Wednesday, July 29, 2015

Army Chief Raheel Sharif ..

دہشت گردوں کو کہیں بھی دوبارہ منظم نہیں ہونے دیں گے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف



پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل راحیل شریف کا اٹلی میں سینٹر آف انٹر نیشنل اسٹڈی روم میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا جس کے حوصلہ افزاء نتائج ملے ہیں، دہشت گردوں کو کہیں بھی دوبارہ منظم نہیں ہونے دیا جائے گا، پاکستان بیرون دنیا میں بھی امن کو یقینی بنائے گا۔
جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے سے علیحدہ نہیں رہ سکتے، دونوں ممالک کا امن و استحکام ایک دوسرے سے منسلک ہے، پاکستان اور افغانستان کی منزل ایک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لئے کردار ادا کرتا رہے گا اور پڑوسی ملک میں امن کے لئے پر امید ہیں۔ عالمی برادری بھی افغان امن عمل میں پاکستانی کردار کو سراہتی ہے جب کہ پائیدار امن کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

No comments:

Post a Comment