Showing posts with label Paradise. Show all posts
Showing posts with label Paradise. Show all posts

Monday, August 10, 2015

Kya ehl e jannat ko nend aye ge....?

ایک شخص نے سوال کیا: یارسول اللہ ! کیا اھل جنت کو نیند آئےگی؟

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا:
نیند موت کی بہن ہے 
اور جنتیوں کو موت نہ آئےگی ،
لھذا نیند بھی نہ آئےگی-

بیہقی فی شعب الا یمان:4559،
عن جابر رضی اللہ عنہ
--------------

Sunday, August 9, 2015

The whole nation will be in paradise ..

حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا

"ساری امّت جنت میں جائے گی ،سوائے ان کے جنہوں نے انکار کیا۔''
صحابہ کرام رضی اللّٰہ عنھما نے عرض کیا:" یا رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ! انکار کون کرے گا؟"
''فرمایا کہ جو میری اطاعت کرے گا وہ جنت میں داخل ہوگا، اور جو میری نافرمانی کرے گا اس نے انکار کیا۔''
صحیح البخاری۔ حدیث نمبر ۷۲۸۰۔ جلد ۸
اس حدیث مبارکہ کو پڑھنے کے بعد ہم سب کو اپنا محاسبہ کرتے رہنا چاہئے، ہم رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی محبت کے تو دعویدار ہیں لیکن ہماراعمل اس دعویٰ کے منافی دکھائی دیتا ہے، یہ ہمارے قول وعمل کا تضاد ہی ہے کہ ہم اپنے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی نہ تو سنتوں کی پیروی کرتے ہیں ، اور نہ ہی احادیث مبارکہ پر عمل کرتے ہیں..
اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کو کتاب وسنت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 

Jannat ki iltija ..

  جنت کی التجا 

----------

رسول اللہ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم نے فرمایا
جو شخص اللّہ تعالی سے تین مرتبہ جنت کا سوال کرے تو جنت اللّہ تعالی سے سفارش کرتی ہے کہاے اللہ !اسے مجھ میں داخل فرما دےابن ماجہ 4340بروایت: سیدنا انس رضی اللّہ تعالی عنہاے اللہ ہم سب جنت کے طالب ہیں، ہم سب کو جنت عطا فرما۔ آمین--------------