حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا
"ساری امّت جنت میں جائے گی ،سوائے ان کے جنہوں نے انکار کیا۔''صحابہ کرام رضی اللّٰہ عنھما نے عرض کیا:" یا رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ! انکار کون کرے گا؟"
''فرمایا کہ جو میری اطاعت کرے گا وہ جنت میں داخل ہوگا، اور جو میری نافرمانی کرے گا اس نے انکار کیا۔''
صحیح البخاری۔ حدیث نمبر ۷۲۸۰۔ جلد ۸
اس حدیث مبارکہ کو پڑھنے کے بعد ہم سب کو اپنا محاسبہ کرتے رہنا چاہئے، ہم رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی محبت کے تو دعویدار ہیں لیکن ہماراعمل اس دعویٰ کے منافی دکھائی دیتا ہے، یہ ہمارے قول وعمل کا تضاد ہی ہے کہ ہم اپنے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی نہ تو سنتوں کی پیروی کرتے ہیں ، اور نہ ہی احادیث مبارکہ پر عمل کرتے ہیں..
اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کو کتاب وسنت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
No comments:
Post a Comment