Sunday, August 2, 2015

Shahid Afridi Afridi to receive the highest award in his name was Record ..

دبئی: پاکستانی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ ’’مین آف دی میچ ‘‘ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد  آفریدی اب تک 82 ٹی ٹوئنٹی میچز میں  9 بار ’’مین آف دی میچ‘‘ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔بوم بوم آفریدی نے اپنی آل راؤنڈر کارکردگی کے باعث 1218 رنز بناکر 83 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز کھلاڑی کرس گیل  45 میچز میں 1406 رنز بناکر 8 بار میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کرکے دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے اب تک 64 میچوں میں 1382 رنز بنائے اور 8 بار’’مین آف دی میچ‘‘ کا ایوارڈ کرکے تیسرے نمبر ہیں۔
نیوزی لینڈ  کے کھلاڑی میک کولم اور بھارتی کھلاڑی یوراج سنگھ 7، 7 بار’’میچ کے بہترین کھلاڑی ‘‘ کا ایوارڈ حاصل کرکے بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

NZ VS Zim,, 1 ODI ..


ہرارے: زمبابوے نے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا پہاڑ جیسا ہدف باآسانی عبور کرکے کرکٹ کی تاریخ میں نیا باب رقم کردیا۔
ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے 3 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریزکے پہلے میچ میں زمبابوے نے نیوزی لینڈ کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر مہمان ٹیم کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی جب کہ اسے سیریز میں 0-1 کی برتری بھی حاصل ہوگئی۔ زمبابوین کپتان ایلٹن چکمبورا نے ٹاس جیت کر پہلے مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں روز ٹیلر کی سنچری کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنائے، کیویزٹیم کا پہاڑ جیسا ہدف زمبابوین بلے بازوں کو دباؤ میں نہ لاسکا اور بیٹسمینوں نے کیویز بولرز کی خوب جم کر پٹائی کی۔
زمبابوین اوپننگ بلے باز ہیملٹن مساکدزا اور چاموچیباہا نے پہلی وکٹ پرشاندار 72 رنز کی شراکت قائم کی اور چیباہا کے 42 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہونے کے بعد مساکدزا اور کریگ ایرون نے کیویز بولرز کا بھرکس نکالنے کا سلسلہ جاری رکھا اور دونوں بلے بازوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دوسری وکٹ پر 120 رنز کی شراکت قائم کی۔ ٹیم کا مجموعہ 194 رنز تک پہنچا تو مساکدزا 84 رنز بنا کر نیتھن میکولم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جب کہ کپتان ایلٹن چکمبورا 26 رنز بنا سکے۔ جارح مزاج بلے باز کریگ ایرون 5 چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے 108 گیندوں پر 130 رنز اور سین ولیمز 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل کیویز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی تو مارٹن گپٹل 11، ٹام لیتھم 14، کین ولیمسن 97، گرینٹ ایلیٹ 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ روز ٹیلر 112 اور جیمز نیشم 14 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ زمبابوے کی جانب سے تیناشے پنینگارا نے 2 اور چیباہا نے ایک وکٹ حاصل کی اور میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے زمبابوین بلے باز کریگ ایرون کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Saturday, August 1, 2015

Pakistani siasat ki ik aajb kahani,, By Zahida Hina ..


Tatak,, By Javed Chaudhry ..


Afgano sy bachiay ! By Abdul Qadir Hassan ..


A stunning performance came on Anwar Ali Khan was made official ..



کراچی: سری لنکا کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر آل راؤنڈر انور علی کو پی آئی اے میں ترقی دے دی گئی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے چیرمین اور ایم ڈی نے قومی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے خلاف جیت پر مبارکباد دی جب کہ آل راؤنڈر انور علی کو شاندار کارکردگی پر پی آئی اے میں ترقی دے کر افسر بنا دیا گیا ہے۔ انورعلی کو مین آف دی میچ سے بھی نوازا گیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ نے نیچرل گیم کھیلنے کو کہا جب کہ میں نے کوچ اور کپتان کی ہدایت کے مطابق ہر بال کو میرٹ پر کھیلا۔
واضح رہے انور علی نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں صرف 17 گیندوں پر 4 چھکوں او ر3 چوکوں کی مدد سے 46 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتحیاب کروایا۔

Pakistan T20 Captain Shahid Afridi says ..