Thursday, March 28, 2013

Ashfaq Ahmad Baba Sahba : hakeemana Nukta


یہ ایک افلاکی اور سماوی قانون ہے کہ جس قسم کا رویہ انسان کا اپنی ذات سے ہوگا اسی طرح کا دوسرے لوگوں سے ہوگا ۔ مطلب یہ کہ جیسے ایک شخص ترشی سے یا محبت سے اپنی ذات سے پیش آتا ہوگا اسی طرح دوسرے لوگوں سے پیش آنے پر مجبور ہوگا ۔ انسان کے اندر کا عمل دوئی کا شکار نہیں ہوتا ، وہ ہمیشہ ایک ہی ہوتا ہے ۔ اور یہ ایک سا عمل ایک سا رویہ رکھتا ہے ، اپنے لیے بھی دوسروں کے لیے بھی ۔ اپنے لیے ذرا اچھا سا میوزک بجاؤ اور مزا لو تو دوسرے بھی اس سے لطف لیں گے ۔ اور تمہارے ارد گرد بیٹھے لوگ اسی طرح سے جھومنے لگیں گے ۔

No comments:

Post a Comment