ایک عالم ، بادشاہ شاہجہاں کے ساتھ کسی کامل کی خدمت میں حاضر ہوئے ۔ وہ کامل جس طرح پاؤں پھیلائے تھے ، پھیلائے رہے ۔ عالم ظاہر بین نے کہا ، اتنا بڑا سلطان حاضرِ خدمت ہوا اور آپ نے کچھ بھی اس کی تعظیم نہ کی ۔ فرمایا کہ میاں ! جب تک ہاتھ پھیلائے تھے پاؤں سمیٹے رہے ۔ جب ہاتھ سمیٹ لیے تو پاؤں خودبخود پھیل گئے ۔
No comments:
Post a Comment