شیطان بھی کمال کی چیز ہے ۔ وہ گناہ کے خلاف وعظ کر کے بہت سوں کو اپنا چیلا بنا لیتا ہے ۔ وہ کچھ اس طرح سے قائل کرتا ہے کہ گناہ اور بدی کا تصور لوگوں کے ذہن میں ایک جذباتی ہیجان پیدا کر دیتا ہے ۔ وہ یقین دلا دیتا ہے کہ خدا تمہارے گناہ تو معاف کر دیگا لیکن تمہارے ارد گرد پھیلے ہوئے بد کردار لوگوں اور بد اصل انسانوں کو نہیں بخشے گا ۔
اشفاق احمد زاویہ 3 روح کی سرگوشی صفحہ 310
No comments:
Post a Comment