Showing posts with label Music. Show all posts
Showing posts with label Music. Show all posts

Wednesday, August 12, 2015

It is possible to reduce epileptic seizures listen to music, Study

اوہایو: امریکی ماہرین کے مطابق مرگی کے مریض اگر موسیقی سنیں تو اس سے مرض کے دوروں کی شدت اور تعداد دونوں میں کمی کی جاسکتی ہے۔
اوہایو اسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کے مطابق صحت مند افراد کے مقابلے میں مرگی کے مریضوں کا دماغ موسیقی پر مختلف انداز میں ردِ عمل دکھاتا ہے، مریضوں نے جان کولٹرن اور موزارٹ کی موسیقی پر مرگی کے دوروں کی کم شدت کا مظاہرہ کیا۔ ماہرین نے پہلے 10 منٹ تک  مریضوں کو خاموش رکھا اوران کی دماغ کی لہریں نوٹ کیں اور پھر 10 منٹ موسیقی سناکر ان لہروں کا دوبارہ جائزہ لیا گیا۔
مطالعے کے مرکزی کردار ڈاکٹر کرسچیئن کیریٹن کے مطابق مرگی کے مریضوں کی اکثریت کے ایک مخصوص دماغی حصے ’’ ٹیمپرل لوب‘‘ میں سرگرمی ہوتی ہے جو احساس کو بامعنی انداز دیتا ہے اور 80 فیصد مریضوں کے دورے میں دماغ کا یہی حصہ شامل ہوتا ہے لیکن آواز اور موسیقی کا احساس دلانے کا کام بھی یہی حصہ کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق مرگی کے دورے میں دماغ کا یہ حصہ خود کو ہی پروسیس کرتا ہے اور مریض بے حس ہوکر گرجاتا ہے لیکن جب مریضوں کو مخصوص میوزک سنایا گیا تو ’’ٹیمپرل لوب‘‘ موسیقی کو پروسیس کرنے لگا اور انہیں کوئی دورہ نہیں پڑا۔
تحقیق کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ مرگی کے دورے میں موسیقی سننے کے بہت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور وہ مرگی کے دوروں سے بچ سکتے ہیںجب کہ  دوسری جانب ایک اور تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ موسیقی کا اثر کسی درد کو دور کرنے والی دوا کی طرح ہوتا ہے جو تکلیف کے احساس کو کم کردیتا ہے۔

Friday, August 7, 2015

Madness and vital signs will perform in Lahore August 14 ..


ملتان: پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ میوزک بینڈز جنون اور وائٹل سائنز طویل عرصہ کے بعد 14 اگست کو لاہور میں آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہید بچوں کی یاد میں بنائے گئے وڈیو سانگ ’’دل دلدارا … چاند ستار‘‘ کی لانچنگ تقریب میں اکٹھے ہونگے اور پرفارم کرینگے۔ 
بیوریج کمپنی کی سپانسر شپ سے اس وڈیو کو شعیب منصور نے تیار کیا ہے سابق پاپ سنگر جنید جمشید نے ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ انتہائی اہم موقع ہے جس کے لیے وہ خصوصی طور پر برمنگھم سے لاہور آرہے ہیں۔ وائٹل سائنز بینڈ نے آخری 1997ء میں پرفارم کیا تھا جس کے بعد بینڈ ممبرز میں علیحدگی ہو گئی تھی اور انھوں نے سولو پرفارمنس شروع کر دی تھی ا۔
گرچہ 2002ء سے موسیقی کو مکمل طور پر خیر باد کہہ چکے ہیں لیکن بینڈ ممبرز کے درمیان دوستی اور محبت کا تعلق ہمیشہ سے قائم ہے ٹیم وائٹل سائنز اور ٹیم جنون کے سامنے جب پشاور اسکول کے شہید بچوں کے لیے اس یادگار نغمہ کا آئیڈیا رکھا گیا تو میں نے دوستوں کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے اس گیت کے لیے اپنی آواز اس شرط پر ریکارڈ کرانے کا وعدہ کیا کہ اس میں میوزک شامل نہیں ہو گا ۔
تاہم شعیب منصوراوردیگردوستوں نے بتایا کہ میوزک کے بغیر گانا ادھورا ہو گا البتہ آپ کی آواز کے ساتھ میوزک ریکارڈنگ آپ کی غیر موجودگی میں ہو گی اس آئیڈیا پر نہ میں نے اقرار کیا نہ انکار کیونکہ ہر پاکستانی کی طرح میں بھی پشاور سانحہ پر بے حد رنجیدہ اور دکھی ہوا تھا طویل عرصہ اس واقعہ کی وجہ سے پریشان ر ہا میوزک سے علیحدگی اور ناپسندیدگی کے باوجود میرا دل چاہ رہا تھا کہ اپنی آواز میں شہید بچوں کو ضرور خراج تحسین پیش کروں۔