Showing posts with label UAE. Show all posts
Showing posts with label UAE. Show all posts

Wednesday, August 26, 2015

Pakistan Super League ..

Pakistan Super League

PCB announces to the Pakistan Super League in Qatar

PCB announces to the Pakistan Super League in Qatar
لاہور: پی سی بی نے پہلی پاکستان سپر لیگ آئندہ سال قطر کے دارالحکومت دوحا میں منعقد کروانے کا اعلان کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی اور سپر لیگ کی گورننگ کونسل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ٹورنامنٹ آئندہ سال 4 سے 24 فروری تک قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہوگا جس میں 5 ٹیمیں حصہ لیں گی اور اس دوران مجموعی طور پر 24 میچ کھیلے جائیں گے۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ میں بھارت کے سوا دیگر تمام ممالک کے نامور کرکٹرز نے کھیلنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے جن میں ویسٹ انڈیز کے 4، جنوبی افریقا اور سری لنکا کے 2، 2 ٹاپ کھلاڑی شامل ہیں جب کہ توقع ہے کہ انگلینڈ ،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے  کھلاڑی بھی ایونٹ میں شریک ہوں گے۔
سپر لیگ  کے پہلے ایڈیشن کی انعامی رقم 10 کروڑ روپے ہے  اور اس میں لاہور، کراچی، اسلام آباد ،پشاور اور کوئٹہ کی ٹیمیں شامل ہوں گی جب کہ تمام میچ دوحا کے اسٹیڈیم میں ہی کھیلیں جائیں گے۔ فرنچائز کے مالکان، براڈکاسٹرز اور اسپانسرز کی تفصیلات اگلے 3 ماہ میں طے کی جائیں گی جب کہ قطر کے حکام سے آئندہ 10 روز میں معاہدہ طے کرلیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آئی پی ایل کی طرز پر ٹی ٹوئنٹی لیگ کے انعقاد کے لیے کافی عرصے سے کوشش کررہا ہے لیکن ملک میں سیکیورٹی خدشات  اور مختلف وجوہات کے سبب یہ لیگ منعقد نہیں ہو سکی۔ پہلے یہ لیگ متحدہ عرب امارات میں ہونا تھی لیکن مقررہ تاریخ میں وہاں کے اسٹیڈیمز دستیاب نہیں تھے جس کی وجہ سے سپر لیگ کو قطر منتقل کرنا پڑا۔

Tuesday, August 18, 2015

Pakistan Super League balloon was then fainted ..

Pakistan Super League

PSL balloon was then fainted

Pakistan Super League balloon was then fainted
کراچی / لاہور: پاکستان سپرلیگ کے غبارے سے پھر ہوا نکلنے لگی، وینیوز کی تلاش میں سرگرداں بورڈ تاریخ پر تاریخ دینے لگا، فروری اور اپریل کے بعد اب چیئرمین نے مئی میں ایونٹ سجانے کا عندیہ دے دیا،آئی پی ایل کے ساتھ صحرائی وینیوز پر سخت گرمی ٹاپ پلیئرز کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔
شہریار خان کا کہنا ہے کہ  ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ قطر میں ہوسکتا ہے مگر یو اے ای کا آپشن بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، جلد ہی بورڈ کا وفد دونوں ممالک کا ایک اور دورہ کرے گا، آئندہ 10 روز میں شیڈول اور وینیوز کے بارے میں حتمی فیصلہ کر لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ انعقاد سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہے، سب سے بڑا اعتراض ایونٹ کے ملک سے باہر انعقاد پر سامنے آیا جسے بورڈ خاطر میں لانے کو تیار ہی نہیں ہے،اس کی منصوبہ بندی کا یہ عالم ہے کہ ابھی تک اتنے بڑے ٹورنامنٹ کے لیے مناسب وینیو تک تلاش نہیں کیا جا سکا۔
دوسری جانب ایونٹ کے انعقاد کی ایک کے بعد دوسری تاریخ دینے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔  پی سی بی نے پہلے فروری 2016میں انعقاد کا اعلان کیا، ایسے میں یہ حقائق سامنے آئے کہ اس وقت متحدہ عرب امارات کے تینوں سینٹرز سابق کرکٹرز کی ماسٹرز چیمپئنز لیگ کے میزبان ہونگے، فیوچر ٹور پروگرام کے تحت بھی اس عرصے میں صرف ملکی اور ویسٹ انڈین کھلاڑی ہی دستیاب ہوتے، یہ جاننے کے بعد شہریارخان نے اپریل میں انعقاد کی بات کر دی حالانکہ اس وقت آئی پی ایل کے میچز جاری ہونگے، جب میڈیا کے ذریعے ان کی توجہ اس جانب مبذول کرائی گئی تو اب بورڈ چیئرمین کی جانب سے ایونٹ مئی میں منعقد کرنے کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں گورننگ بورڈ اجلاس میں ایگزیکٹیو کمیٹی سربراہ نجم سیٹھی نے ارکان کو پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیا، انھوں نے بتایا کہ ایونٹ کا ایکشن پلان اگلی میٹنگ میں پیش کردیا جائے گا۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہریار خان نے بتایا کہ فروری میں متحدہ عرب امارات کے اسٹیڈیم ماسٹرز ٹوئنٹی 20 لیگ کیلیے بک ہونگے، لہذا پاکستان سپر لیگ کا انعقاد  قطر میں ہونے کے امکانات ہیں۔
انھوں نے واضح کیا کہ یو اے ای کو ابھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، وہاں پر بھی ایونٹ کے انعقاد کا آپشن ہمارے سامنے موجود ہے، ٹورنامنٹ کی تاریخوں میں ممکنہ ردوبدل کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہمارے سامنے ایک تجویز یہ بھی موجود ہے کہ ایونٹ آئندہ سال فروری کے بجائے مئی میں کرا لیا جائے،اس کیلیے انٹرنیشنل کرکٹرز کی مصروفیات اور دستیابی کو بھی دیکھنا ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ پی سی بی کا ایک وفد جلد ہی پی ایس ایل کے معاملات پر بات چیت کیلیے یو اے ای اور قطر جائے گا،آئندہ 10روز میں شیڈول اور وینیوز کے بارے میں حتمی فیصلہ کرلینگے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کے مئی میں انعقاد سے بھی تاریخیں آئی پی ایل سے متصادم ہوں گی کیونکہ رواں برس بھی انڈین لیگ کا فائنل 24 مئی کو کھیلا گیا تھا۔
ورلڈ ٹوئنٹی20 کے مارچ اپریل میں بھارت میں ہی انعقاد کی وجہ سے آئی پی ایل مئی کے آخر تک جاری رہ سکتی ہے۔ اگر پی سی بی مئی کے آخر میں ایونٹ کرانے پر بضد بھی رہا تب چاہے مقابلے متحدہ عرب امارات میں ہوں یا پھر قطر میں شدید گرمی کا بہرحال سامنا کرنا پڑے گا، صحرائی وینیوز پر جھلسا دینے والی گرمی میں شاید ہی کوئی ٹاپ پلیئر کھیلنے کو تیار ہو۔

Pakistan Super League

Monday, August 17, 2015

England started worrying Pakistan series ..

England started worrying Pakistan series ..
لندن: ایشز سیریز میں کامیابی کے باوجود انگلینڈ کو پاکستان سے یو اے ای میں سیریز کی فکر ستانے لگی، تاریخی فتح کی آڑ میں چھپی ناقص بیٹنگ مینجمنٹ کیلیے تشویش کا باعث بن گئی،عرب امارات جانے سے قبل خامیوں پر قابو پانا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے ٹرینٹ برج میں آسٹریلیا کو اننگز سے شکست دے کر سیریز میں 3-1 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی،اب آخری ٹیسٹ میں بھی ٹیم فتح کے اس سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے پُرعزم مگر اسے اچھی طرح معلوم ہے کہ کینگروز کے خلاف تاریخی کامیابی اسے ناقص بیٹنگ کے باوجود حاصل ہوئی،اس کا تمام تر سہرا بولنگ اٹیک کو جاتا ہے جس کی ہوا میں گھومتی ہوئی گیندوں نے کینگرو بیٹسمینوں کے ہوش اڑا دیے۔
سیریز میں اب تک انگلینڈ کی جانب سے صرف جوئے روٹ ہی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرپائے ہیں، انھوں نے2 سنچریوں اور اتنی ہی ففٹیز کی بدولت 73.83 کی اوسط سے 443 رنز بنائے۔ ان کے بعد آل راؤنڈر معین علی کا نمبر ہے جنھوں نے آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 228 رنز بنائے، روٹ کے سوا اور کوئی بیٹسمین 250 سے آگے ہی نہیں بڑھ سکا، سیریزکی 6 مکمل اننگز میں انگلینڈ صرف ایک بار ہی 2 یاکم وکٹوں کے نقصان پر تہرے ہندسے میں داخل ہوپایا ہے، باقی تمام پانچ اننگز میں اوسطً تیسری وکٹ 69 کے اسکور پر گری۔ اسی ناقص بیٹنگ کی وجہ سے حکام کو متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف سیریز کی پریشانی ستانے لگی ہے، گذشتہ مرتبہ بھی انگلینڈ اپنے ہوم گراؤنڈز پر بھارت کو 4-0 سے زیر کرکے نمبر ون پوزیشن کے ساتھ یو اے ای پہنچا مگر وہاں گرین کیپس کے ہاتھوں 0-3 کی خفت سے دوچار ہونا پڑا تھا۔
ابوظبی میں 145 رنزکے تعاقب میں ٹیم 72پر آؤٹ ہوگئی تھی،پھر دبئی میں پاکستان کو پہلی اننگز میں 99 رنز پر آؤٹ کرنے کے باوجود انگلینڈ کو 71 رنز سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ نئے کوچ ٹریور بیلس کیلیے پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل بیٹنگ خامیوں پر قابو پانا بہت بڑا چیلنج ہے، ٹیم کو دسمبر اور جنوری میں جنوبی افریقہ سے مقابلہ کرنا ہوگا۔

Wednesday, August 12, 2015

Super League, Pakistan once again looked to the UAE ..


کراچی: قطرمیں ناکافی سہولتوں کے سبب پاکستان ایک بار پھر سپر لیگ کیلیے یو اے ای کی جانب دیکھنے لگا، کسی ایک وینیو کو ماسٹرز لیگ کیلیے مختص نہ کرنے کی درخواست کا سوچا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی آئندہ برس ٹوئنٹی 20 لیگ کرانے کیلیے دن رات ایک کیے ہوئے ہے مگر مشکلات ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں، اسے سابق کرکٹرز کی ماسٹرز لیگ کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں تین وینیوز حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے، اسی لیے قطر سے رابطہ کیا گیا مگر وہاں سہولتوں کی کمی ہے، بورڈ نے قطر کرکٹ ایسوسی ایشن کو خط لکھ کر میڈیا سینٹر کی تعمیر اور پویلینز کو کشادہ کرنے کا کہا مگر وہ اپنی جانب سے رقم خرچ کرنے کے موڈ میں دکھائی نہیں دیتا، کئی دیگر وجوہات کی بنا پر بھی پی سی بی حکام قطر میں ایونٹ کا انعقاد نہیں چاہتے، اسی لیے ایک بار پھر یو اے ای کرکٹ حکام سے رابطہ کر لیا گیا ہے، ان سے کہا گیا کہ لیگ کے لیے دبئی اسپورٹس سٹی ہی دے دیں۔
ماسٹرز لیگ کا انعقاد تو شارجہ اور ابوظبی میں بھی ہو سکتا ہے، پاکستان نے اس سلسلے میں اعلیٰ سطح پر بھی کوششیں شروع کر دی ہیں، اماراتی حکام نے مشورہ دیا ہے کہ پی سی بی ازخود ماسٹرز لیگ کے منتظمین سے درخواست کرے، مگر ذرائع نے بتایاکہ ماضی میں اس قسم کی کوششوں کا کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکل سکا تھا،مالی خسارے کے خدشے کو مدنظر رکھتے ہوئے ماسٹرز ایونٹ کے منتظمین کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے، ان کے نزدیک دبئی اہم ترین وینیو ہے وہاں میچز نہ کرانا درست نہیں ہو گا۔ حالیہ اقدامات کے باوجود بھی اگر بات نہ بنی تو پاکستان کو مجبوراً ایونٹ کا انعقاد دوحا قطر میں ہی کرنا ہوگا۔

Monday, March 17, 2014

T20 World Cup 2014, UAE Vs Netherland

Cricket Wallpapers, In picturesl, Picture News, T20 World Cup 2014 in Pictures,
1-United Arab Emirates won the toss and opted to bat but suffered an early setback when they lost both openers within the first two overs. Khurram Khan, the UAE captain, set his side back

Cricket Wallpapers, In picturesl, Picture News, T20 World Cup 2014 in Pictures,
2-Tom Cooper, at the centre of a selection controversy, struck twice in the 11th over, sending back Patil and Khurram

Cricket Wallpapers, In picturesl, Picture News, T20 World Cup 2014 in Pictures,
3-Shaiman Anwar then boosted the UAE total with a 19-ball 32 but his dismissal in the 16th over held the side back from scoring big runs at the end of their innings

Cricket Wallpapers, In picturesl, Picture News, T20 World Cup 2014 in Pictures,
4-The Netherlands bowlers did their part by keeping things tight. Ahsan Malik took quick wickets and finished as the most successful bowler for Netherlands with figures of 3 for 16

Cricket Wallpapers, In picturesl, Picture News, T20 World Cup 2014 in Pictures,
5-Netherlands' chase was led by openers Stephan Myburgh and Michael Swart, who added 69 in 40 balls. Myburgh struck a brisk 55 off 36 balls with seven fours and two sixes

Cricket Wallpapers, In picturesl, Picture News, T20 World Cup 2014 in Pictures,
6-Netherlands did not flounder despite losing their openers in a short span. Cooper reinforced his value with an unbeaten 34 that guided the side to a win in the 19th over