انجمن اسلامیہ کا سالانہ جلسہ جامع مسجد میں ہوتا تھا اس کے لیے دور دراز سے اعلیٰ درجے کے مولوی بلائے جاتے تھے میرے ابا جی اور چاچا ولی محمد اس انجمن کے کرتا دھرتا تھے ۔ وہ ہمارے قصبے کے لوگوں کی فرمائش پر ایسے مولوی بلانے پر مجبور تھے جو گلے کے سریلے ، کھانے کے چسکورے ، بات کے ہٹیلے اور دلیل کے کٹیلے ہوں ۔ دوسرے مسلک کے چھکے چھڑادیں اور اپنے عقیدے پر آنچ نہ آنے دیں ۔ منظوم لطیفے اور ظریفانہ کہانیاں آسانی سے سنا سکیں ۔
روتوں کو ہنسادیں اور ہنستوں کو رلا دیں ۔ ۔ ۔ ۔ اور اپنی ہاؤ ہو سے جلسے مین مجلس کا سا رنگ پیدا کر دیں ۔
اشفاق احمد بابا صاحبا صفحہ 164
No comments:
Post a Comment