عام انسانی زندگی کافی بے مقصد ہوتی ہے ۔ ہر کسی کو تو کوئی لگن ، یا کوئی دھن ، یا کسی قسم کا جنون یا کوئی ایسا شوق نہیں ہوتا جس کے لیے وہ اپنی ساری زندگی وقف کر دے ۔ وہ لوگ تو خال خال ہی ہوتے ہیں ۔ لیکن باقی کے لوگ صرف روٹی کپڑا اور مکان آسائش اور خوش وقتی کے طلبگار ہوتے ہیں ۔ ان کے بھانویں کوئی مرے کوئی جیے ان کا پیالہ پر رہنا چاہیے ۔ ان کا وقت اچھا گزرنا چاہیے ۔ اور ان کی آسائشوں میں اضافہ ہوتے رہنا چاہیے
اشفاق احمد بابا صاحبا صفحہ 198
No comments:
Post a Comment