Sunday, November 11, 2012

Deewar By Ashfaq Ahmad In Baba Sahiba

ایک بار کسی نے شیخ اکبر سے درخواست کی کہ  حضور کچھ ایسا کر دیجیے کہ قلب میں گناہ کا خیال ہی نہ آئے ۔  
تو آپ نے فرمایا کہ  دیوار ہونا کس کام کا ۔  یہ بیچاری دیوار کھڑی ہے ، برسوں ہو گئے  ، چوری یہ نہیں کرتی ، زنا اس نے نہیں کیا ،  حق اس نے کسی کا مارا نہیں مگر ثواب اس کو کوئی نہیں مل سکا ۔ ویسے کی ویسی ہی کھڑی ہے ۔ 
انسان کا کمال تو یہی ہے کہ قلب میں گناہ کا تقاضا پیدا ہو  اور گناہ نہ کرے ۔ ان صاحب نے عرض کیا کہ  بعض اوقات تو رہا نہیں جاتا اور گناہ ہو ہی جاتا ہے ۔ فرمایا خیر اگر گناہ ہو ہی جائے  تو توبہ کر لے ۔

اشفاق احمد بابا صاحبا  صفحہ 613

No comments:

Post a Comment