ایک بار کسی نے شیخ اکبر سے درخواست کی کہ حضور کچھ ایسا کر دیجیے کہ قلب میں گناہ کا خیال ہی نہ آئے ۔
تو آپ نے فرمایا کہ دیوار ہونا کس کام کا ۔ یہ بیچاری دیوار کھڑی ہے ، برسوں ہو گئے ، چوری یہ نہیں کرتی ، زنا اس نے نہیں کیا ، حق اس نے کسی کا مارا نہیں مگر ثواب اس کو کوئی نہیں مل سکا ۔ ویسے کی ویسی ہی کھڑی ہے ۔
انسان کا کمال تو یہی ہے کہ قلب میں گناہ کا تقاضا پیدا ہو اور گناہ نہ کرے ۔ ان صاحب نے عرض کیا کہ بعض اوقات تو رہا نہیں جاتا اور گناہ ہو ہی جاتا ہے ۔ فرمایا خیر اگر گناہ ہو ہی جائے تو توبہ کر لے ۔
اشفاق احمد بابا صاحبا صفحہ 613
No comments:
Post a Comment