Friday, March 29, 2013

Beautiful Dua


میرے اللہ ۔ بادشاہی کے مالک ۔ تو جس کو چاہے بادشاہی بخشے اور جس سے چاہے بادشاہی چھین لے اور جس کو چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلیل کرے ۔ تو نے ہی ہمیں یہ مُلک پاکستان عطا کیا کہ ہم تیرے دین کے مطابق عمل کر سکیں ۔ ہمیں تو نے ہر نعمت سے نوازہ اور ہم مضبوط ہو کر دنیا کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہوئے ۔ لیکن پھر ہم راستے سے بھٹک گئے اور اس فانی دنیا کی دولت و شہرت کے پیچھے لگ گئے جس کے نتیجہ میں آج ہم پریشان و خوار ہیں اور ذلت میں ڈوبے ہوئے ہیں میرے اللہ ۔ تیرے سوا کوئی معبود نہیں ۔ تو پوشیدہ اور ظاہر کا جاننے والا ہے اور بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ۔ ہماری خطائیں اور لغزشیں معاف فرما اور ہمیں سیدھی راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرما میرے اللہ ۔ ہر طرح کی بھلائی تیرے ہی ہاتھ ہے اور بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے ۔ ہمارے ملک و قوم کو بیرونی اور اندرونی خطرات اور سازشوں سے محفوظ فرما اور ہماری قوم اور ہمارے مُلک کو تباہی سے بچا لے اور ہمارے ملک کو پھر اپنے دین کا قلعہ بنا دے میرے اللہ ۔ تو تمام مخلوقات کا خالق ۔ ایجاد واختراع کرنے والا اور صورت گری کرنے والا ہے ۔ ہمارے حکمرانوں کے دلوں میں ملک و قوم کی بھلائی کا جذبہ پیدا فرما دے اور اُنہیں اس جذبے پر عمل کی توفیق بھی عطا فرما دے میرے اللہ ۔ تو سلامتی اور امن دینے والا ہے ۔ اگر ہمارے حکمران سیدھی راہ پر چلنے کی توفیق نہیں رکھتے تو ہمیں ملک و قوم کی محبت اور اس کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے حکمران نصیب فرما اور ہمارے ملک کو امن کا گہوارہ بنا دے آمین ثم آمین ۔ یا رب العالمین

No comments:

Post a Comment