Tuesday, April 30, 2013

Ashfaq Ahmad in Sheher-e-Aarzoo


اب انسان نے اپنے آپ کو کیا بنا لیا ہے امیر علی ؟ میں یعقوب نہیں ہوں میرا بیٹا وجاہت علی نہیں ہے ، انسان نہیں ہے ۔ ہم سب نمبرز ہیں ۔ کوٹھی نمبر، کار نمبر ، لائسنس نمبرز ، فون نمبرز، انشورنس پالیسی نمبرز بینک اکاؤنٹ نمبر ۔ میں انسان کی حیثیت سے نہیں جانا جاتا اپنے نمبروں کی وجہ سے پہچانا جاتا ہوں ۔ یہ نمبرز میرے شناختی کارڈ ہیں ۔ کوئی یعقوب کو نہیں جانتا ان نمبرز کو سب جانتے ہیں ۔

Sunday, April 28, 2013

Ashfaq Ahmad in Manchalay Ka Soda


سورج جب چمکنے لگتا ہے تو بڑی روشنی ہوتی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ دن چڑھ آتا ہے ، دھوپ پھیلتی ہے ، حدت ہوتی ہے، تپش ہوتی ہے، لیکن یہ پھیلی ہوئی گرمی جلاتی نہیں آگ نہیں لگاتی ۔ اور جب یہ روشنی یہ دھوپ ایک نقطے پہ مرکوز ہوتی ہے تو آگ لگتی ہے ، کاغذ جل اٹھتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔اصل میں سارا راز ایک نقطے پر مرکوز ہونے میں ہے ۔ خواہش ہو ، ارادہ ہو، دعا ہو یہ ساری کی ساری ہماری وِل کی صورتیں ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ نیم رضا ۔ ۔ ۔ ۔ نیم گرم ۔ ۔ ۔ ۔نیم جاں ۔ ۔ ۔ ۔ ارادے کی صورت ۔ لیکن جب تک ہمارے ارادے کی تپش کسی مرکز پر فوکس نہیں ہوتی وہ جلا نہیں سکے گی ، بھڑک نہیں سکے گی ، بھڑکا نہیں سکے گی ۔

Bano Qudsia in Raja Gidh : Dil Aur Jism


محبت پانے والا بھی اس بات پر مطمئن نہیں ہوتا کہ اسے ایک دن کے لیے مکمل محبت حاصل ہوئی تھی ۔ محبت تو ہر دن کے ساتھ اعادہ چاہتی ہے ۔ روز سورج نہ چڑھے تو دن نہیں ہوتا ۔ جس روز محبت کا سورج طلوع نہ ہو رات رہتی ہے ۔ یہ دل اور جسم بڑے بیری ہیں ایک دوسرے کے ۔ جسم روندا جائے تو یہ دل کو بسنے نہیں دیتا اور دل مٹھی بند رہے تو تو یہ جسم کی نگری کو تباہ کر دیتا ہے ۔

Deen aur Dunya – Javed Chaudhry


javed Chaudhry

Daily Quran and Hadith, Jamad Al Thani 19, 1434 April 29, 2013

IN THE NAME OF "ALLAH" 
Assalamu'alaikum Wa Rahmatullah e Wa Barakatuhu,

 

 

Saturday, April 27, 2013

jQuery 360 Degrees Image Display Plugins Examples with Tutorial


Introduction: Here I will explain best jQuery 360 degrees image display plugins examples or jQuery 360 image rotation plugins. By using jQuery 360 degrees image display plugins we can display images in any angle of 360 degrees or we can display 360 degree view of any product using a set of images. Description: In previous article I explained 8 jQuery Popup Window Plugins, 8 jQuery

Sharm Aati Hay...


ایک دفعہ ایک بزرگ آدمی کی آنکھوں کا آپریشن ہوا. ڈاکٹر نے احتیاط اور پرہیز بتاۓ اور ساتھ میں یہ بھی کہا کے اگلے معائنہ تک نماز میں جھکنے سے پرہیز کریں یا پھر اشارے سے نماز پڑھ لیں.گھر آ جانے کے بعد اس بزرگ نے کھانا پینا کم کر دیا. اسکے گھر والوں کو پریشانی ہونے لگی. انہوں نے دوبارہ ڈاکٹر سے رجوع کیا تو اس نے کہا کہ ہو سکتا ہے روٹی یا کھانا چباتے وقت آنکھوں میں درد ہوتا ہو اس لیئے اسنے نرم چیزیں کھلانے کا کہا. ایک دو دن تک گھر والوں نے دیکھا مگر بزرگ نے کھانے میں کوئی تبدیلی نہ لائی. کچھ دنوں بعد انہوں نے بزرگ سے پوچھ لیا کہ آپ کھانا کیوں نہیں کھا رہے؟ ڈاکٹر نے تو سجدہ کرنے سے منع کیا تھا نہ کہ کھانا کھانے سے! تو بزرگ نے جواب دیا کے " جس کو سجدہ نہیں کر سکتا اسکا رزق کھاتے ہوے مجھے شرم آتی ہے."

Astagfaar Ki Barkaat


امام حنبل بغدادی فرماتے ہیں ایک دفعہ مجھے عراق کے کسی گاؤں میں رات ہوگئی ۔۔۔۔ میں ایک مسجد میں گیا لیکن چوکیدار نے مجھے وہاں سے نکال گیا۔۔۔۔ میں مسجد سے باہر فرش پر سو گیا۔۔۔ چوکیدار نے مجھے پاؤں سے پکڑا اور گھسیٹ کر مسجد سے دور کر دیا۔۔۔ ایک خدا ترس آدمی مجھے اپنے گھر لے گیا۔۔۔ وہ شخص چلتے پھرتے ۔۔۔ اُٹھتے۔۔۔۔ بیٹھتے ۔۔۔ ہر وقت " استغفار" پڑھتا تھا۔۔۔ صبح ہوئی تو میں نے اس شخص سے پوچھا کہ کیا آپ کو استغفار پڑھنے کا کوئی فائدہ بھی ہوا۔۔۔۔؟ اس نے جواب دیا ۔۔۔" جی ہاں ۔۔۔ میری یر دعا قبول ہوئی سوائے اس کے کہ میری ملاقات امام احمد بن حنبل سے ہوجائے۔۔۔۔" میں نے کہا۔۔۔۔۔" میں ہی احمد بن حنبل ہوں ۔۔۔۔اور تم دیکھو کہ مجھے کیسے گھسیٹ کر تمہارے پاس لایا گیا ہے۔"

A Great Gift Aadab-e-Zindagi eBook in Unicode

IN THE NAME OF "ALLAH" 
Assalamu'alaikum Wa Rahmatullah e Wa Barakatuhu,
 
A Great Gift Aadab-e-Zindagi eBook in Unicode

Thursday, April 25, 2013

Ashfaq Ahmad : Dil Ki Hushi


کسی غریب یا ضرورت مند کو آسانی فراہم کریں اور بجائے کسی پر ظاہر کرنے کے دل ہی دل میں خوش ہوں کہ اے اللہ تیرا شکر ہے کہ اس قابل ہوا کہ تیرے بندے کے کام آسکا ۔ اور آپ مجھے اور نوازنا اور عزت دینا کہ میں مزید اس کارِ خیر کو جاری رکھ سکوں اور مدد کر کے خوشی محسوس کرنا وقار ہے ۔

Daily Quran and Hadith, Jamad Al Thani 16, 1434 April 26, 2013

IN THE NAME OF "ALLAH" 

Assalamu'alaikum Wa Rahmatullah e Wa Barakatuhu,




Wednesday, April 24, 2013

Ibn-e-Insha aur Qateel Shifai

ابن انشاء اور قتیل شفائی
*********************
ابن انشاء کا کلام"انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو" جس کے لکھنے کے ایک ماہ بعد وہ وفات پاگئے تھے۔
اس کے بعد قتیل شفائی نے غزل لکھی "یہ کس نے کہا تم کوچ کرو، باتیں نہ بناؤ انشا جی"، دونوں غزلیں اپنے اعتبار سے اردو ادب ميں ایک اچھا اضافہ ہيں۔
ہاں، یہ اور بات ہے کہ قتیل صاحب کی غزل زیادہ افسردہ کر جاتی ہے۔
___________________________________________

ابن انشاء

انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو، اس شہر ميں جی کو لگانا کيا
وحشی کو سکوں سےکيا مطلب، جوگی کا نگر ميں ٹھکانا کيا

اس دل کے دريدہ دامن کو، ديکھو تو سہی سوچو تو سہی
جس جھولی ميں سو چھيد ہوئے، اس جھولی کا پھيلانا کيا

شب بيتی ، چاند بھی ڈوب چلا ، زنجير پڑی دروازے میں
کيوں دير گئے گھر آئے ہو، سجنی سے کرو گے بہانا کيا

پھر ہجر کی لمبی رات مياں، سنجوگ کی تو يہی ايک گھڑی
جو دل ميں ہے لب پر آنے دو، شرمانا کيا گھبرانا کيا

اس روز جو اُن کو دیکھا ہے، اب خواب کا عالم لگتا ہے
اس روز جو ان سے بات ہوئی، وہ بات بھی تھی افسانہ کیا

اس حُسن کے سچے موتی کو ہم ديکھ سکيں پر چُھو نہ سکيں
جسے ديکھ سکيں پر چُھو نہ سکيں وہ دولت کيا وہ خزانہ کيا

اس کو بھی جلا دُکھتے ہوئے مَن، اک شُعلہ لال بھبوکا بن
یوں آنسو بن بہہ جانا کیا؟ یوں ماٹی میں مل جانا کیا

جب شہر کے لوگ نہ رستہ ديں، کيوں بن ميں نہ جا بسرام کرے
ديوانوں کی سی نہ بات کرے تو اور کرے ديوانہ کيا
***********************************
قتیل شفائی

یہ کس نے کہا تم کوچ کرو، باتیں نہ بناؤ انشا جی
یہ شہر تمہارا اپنا ہے، اسے چھوڑ نہ جاؤ انشا جی

جتنے بھی یہاں کے باسی ہیں، سب کے سب تم سے پیار کریں
کیا اِن سے بھی منہہ پھیروگے، یہ ظلم نہ ڈھاؤ انشا جی

کیا سوچ کے تم نے سینچی تھی، یہ کیسر کیاری چاہت کی
تم جن کو ہنسانے آئے تھے، اُن کو نہ رلاؤ انشا جی

تم لاکھ سیاحت کے ہو دھنی، اِک بات ہماری بھی مانو
کوئی جا کے جہاں سے آتا نہیں، اُس دیس نہ جاؤ انشا جی

بکھراتے ہو سونا حرفوں کا، تم چاندی جیسے کاغذ پر
پھر اِن میں اپنے زخموں کا، مت زہر ملاؤ انشا جی

اِک رات تو کیا وہ حشر تلک، رکھے گی کھُلا دروازے کو
کب لوٹ کے تم گھر آؤ گے، سجنی کو بتاؤ انشا جی

نہیں صرف "قتیل" کی بات یہاں، کہیں "ساحر" ہے کہیں "عالی" ہے
تم اپنے پرانے یاروں سے، دامن نہ چھڑاؤ انشا جی 

Daily Quran and Hadith, Jamad Al Thani 15, 1434 April 25, 2013

IN THE NAME OF "ALLAH" 
Assalamu'alaikum Wa Rahmatullah e Wa Barakatuhu,

 


 

Daily Quran and Hadith, Jamad Al Thani 14, 1434 April 24, 2013

IN THE NAME OF "ALLAH" 

Assalamu'alaikum Wa Rahmatullah e Wa Barakatuhu,





Monday, April 22, 2013

Ya Rab Hai Bakhsh Dena Lyrics

Allah Allah Allah, Allah ho Allah
Allah Allah Allah, Allah ho Allah
Allah Allah Allah, Allah ho Allah
Allah Allah Allah, Allah ho Allah

Ya Rab Hai bakhsh Dena Bandon Ko Kaam Ko Tera
Ya Rab Hai bakhsh Dena Bandon Ko Kaam Ko Tera
La Tak Na Tu Suna Hai, Humne Kalam Tera
Allah Allah Allah, Allah ho Allah
Allah Allah Allah, Allah ho Allah

Hai Tu Hi Dene Wala, Pasti Se De bulandi
Hai Tu Hi Dene Wala, Pasti Se De bulandi
Asfal Maqam Mera, Aala Maqam Tera
Allah Allah Allah, Allah ho Allah
Allah Allah Allah, Allah ho Allah

Mehroom Kiu Rahon Mein, G Bhar ke Kiu Na Loon Mein
Mehroom Kiu Rahon Mein, G Bhar ke Kiu Na Loon Mein
Deta Hai Rizq Sab ko, Hai Faiz Aam Tera
Allah Allah Allah, Allah ho Allah
Allah Allah Allah, Allah ho Allah

Iman Ki Kahen Gay, Iman hai Hamara
Iman Ki Kahen Gay, Iman hai Hamara
Ahmed Rasool Tera, Mushab Kalam Tera
Allah Allah Allah, Allah ho Allah
Allah Allah Allah, Allah ho Allah

Jab Tak hai Dil Bagal Mein, Har Din Ho Yaad Teri
Jab Tak hai Dil Bagal Mein, Har Din Ho Yaad Teri
Jab Tak Zaban Hai Muu Mein, Jari Ho Naam Tera
Allah Allah Allah, Allah ho Allah
Allah Allah Allah, Allah ho Allah

Shams ud Duha Muhammad, Badrud Duja Muhammad
Shams ud Duha Muhammad, Badrud Duja Muhammad
Hai Noor e Pak Roshan, Har Subho Shaam Tera
Allah Allah Allah, Allah ho Allah
Allah Allah Allah, Allah ho Allah

Ye Daag bhi Na Ho Ga, Tere Siwa Kissi Ka
Konain mein Hai Jo Kuch, Woh Hai Tamam Tera
Allah Allah Allah, Allah ho Allah
Allah Allah Allah, Allah ho Allah

Wednesday, April 17, 2013

Ashfaq Ahmad Baba Sahba : Mot Aur Mazhab


اگر آدمی کو موت نہ آتی ، اگر وہ ہمیشہ زندہ رہتا یعنی اس دنیا میں موت نہ ہوتی تو پھر شاید مذہب کا بھی کوئی وجود نہ ہوتا ۔

Daily Quran and Hadith, Jamad Al Thani 8, 1434 April 18, 2013

IN THE NAME OF "ALLAH" 

Assalamu'alaikum Wa Rahmatullah e Wa Barakatuhu,




Ashfaq Ahmad Manchalay ka Soda


ماں باپ کا دعویٰ ہوتا ہے کہ ان کی محبت بے لوث ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ انہیں اولاد سے کچھ درکار نہیں ۔ ساتھ ساتھ وہ اولاد کو اپنی مرضی کے مطابق دیکھنے کے خواہشمند بھی ہوتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بچوں کی زندگی میں دخل اندازی کر کے بچوں پر دباؤ بھی ڈالتے ہیں ۔ رکاوٹ بھی پیدا کرتے ہیں ۔ اور یہ بھی سمجھتے رہتے ہیں کہ ان کی محبت بے غرض ہے ۔

Ashfaq Ahmad Zavia 2 : Ajeeb Deen


یہ عجیب دین ہے کہ شام سے یا رات سے منسوب کر کے اس کے دن کا اور مہینہ کا آغاز کیا جاتا ہے ۔ دنیا کے کسی اور مذہب میں ایسا نہیں ہے اور کسی امت پر ایسا بوجھ نہیں ۔ اس کی وجہ جو میں سمجھا ہوں وہ یہ ہے کہ اس اُمّت کو یہ بارِ گراں عطا کیا گیا ہے کہ باوصف اس کے کہ تمہارا نیا دن چڑھ گیا ہے تم نئے ماہ میں داخل ہو گئے ہو ۔ اور اس کے بعد پوری تاریک رات کا سامنا ہے لیکن تم ایک عظیم اُمّہ ہو ۔ تم ایک پر وقار امت سے تعلق رکھتے ہو ۔ تم اس تاریکی سے گھبرانا ہرگز ہرگز نہیں بلکہ اس تاریکی سے گذر کر اپنے وجود پر اعتماد کر کے تمہیں اس صبح تک پہنچنا ہے جس سے ساری جگہ روشنی پھیلے گی ، گویا اس تاریکی کے اندر ہی اندر آپ کو اپنی ذات ، وجود اور شخصیت سے روشنی کرنی ہے ۔

Ashfaq Ahmad Zavia 3 : Shahi Muhallay Ki Ababeelain


انسان پر کئی طرح کا بوجھ ہوتا ہے ۔ ہمارے اوپر سب سے بڑا بوجھ تکبر کا ہوتا ہے ۔ اور ہم یہ جانے بغیر کہ خدا کے نزدیک کون بڑا ہے اور کون گھٹیا ، فیصلے خود ہی کرتے رہتے ہیں ۔

Ashfaq Ahmad Zavia 3 : Aurat aur Chirya


عورت کے بارے میں ایک بات ضرور یاد رکھیےکہ عورت اور چڑیا دونوں ہی اپنے گھونسلے میں ہر طرح کا ڈکا ، تنکا استعمال کر لیتی ہیں ۔ چڑیا کو آپ نے دیکھا ہوگا وہ لمبا تنکا بھی لے جا رہی ہوتی ہے ، چھوٹا بھی ، سرکنڈے جیسا بھی ، کھردرا بھی اور ملائم بھی اور جب اس کا گھونسلا بن چکا ہوتا ہے تو وہ انتہائی خوبصورت اور خوشنما ہوتا ہے ۔

Ashfaq Ahmad Zavia 3 : Teen ka Khali Daba


اپنے گھر میں داخل ہو کر اپنی آپا سے یا بیوی سے یا بوڑھے والدین سے آپ یہ ضرور کہا کریں چاہے کبھی کبھی ، کہ آپ بہت اچھی ہیں ۔ مجھے بڑے ہی اچھے لگتے ہیں ۔ آپ جن سے محبت کرتے ہوں انہیں ضرور بتایا کریں ، آپ مجھے اچھے لگتے ہیں ۔ چاہے موچی سے جوتا مرمت کروائیں اسے ضرور سراہیں ۔