Saturday, August 31, 2013

Ashfaq Ahmad In Baba Sahba : Teen Kaam


اگر انسان تین کام کر لے تو انشاء اللہ محروم نہیں ہوگا ۔ خواہ جنید بغدادی نہ بن سکے ۔ اول یہ کہ گناہ کا ارتکاب ترک کر دے ۔کیونکہ گناہگار اگر عبادت بھی کرتا رہے تو اس کا نور تاریکی کے ساتھ گندھا ہوا ہوگا ۔ اور اس کو روشنی مل سکے گی ۔ دوسرے خلق پر بد گمان نہ ہو کیونکہ یہ بد گمانی ہمیشہ کبر و نخوت سے پیدا ہوتی ہے ۔ (اور کبر اور نخوت شیطان اور فرعون کی خصوصیت ہے ) ۔ اور تیسرے جب بھی فرصت ملے تھوڑا بہت اللہ کا ذکر کر لیا کرے ۔

Ashfaq Ahmad in Baba Sahba : Bay Haqeeqat


میں جس شے کا خواہشمند ہوں ، وہ مجھے جب نہیں ملتی تو میں بڑا مایوس اور دلبرداشتہ ہو جاتا ہوں ۔ اس مایوسی کا کوئی علاج ہے ؟ ذرا سوچو کہ وہ چیزیں اور وہ صورتیں اور وہ لوگ جن پر تم جان چھڑکتے تھے ، اور وہ تمہارے لیے بہت ہی قیمتی تھے اب وقت گذرنے پر وہ اس قدر کم قیمت کیوں ہو گئے بے حقیقت کیوں ہو گئے تمہاری نظروں سے گر کیوں گئے ۔ تم دیکھو گے کہ ان سب چیزوں کی قدر و قیمت صرف تمہارے ذہن میں تھی اصل میں یہ اس قدر قیمتی نہ تھے ۔ اب تمہارا ذہن تبدیل ہو گیا اور یہ سب بھی ختم ہو گئے ۔

Ashfaq Ahmad In Baba Sahba : Jaan aur Maal


ایسے شخص کی حالت پر نہایت افسوس ہوتا ہے جو قرآن اور حدیث پڑھ کر بھی جان اور مال کی محبت رکھے ۔

Ashfaq Ahmad In Baba Sahba : Mansha


منشا سرکاری یہی ہے کہ انسان اپنے آپ کو نہ دیکھے ۔ جیسے آنکھ سارے جہاں کو دیکھتی ہے مگر اپنے آپ کو نہیں دیکھ سکتی۔ اسی طرح ناک ہر شے کی خوشبو اور بدبو سونگھتی ہے سوائے اپنے پیٹ کی بد بو کے ۔ ۔ ۔ ۔ ہاں اگر فضلِ خدا شامل حال ہو اور کوئی مردِ خدا اپنے وجود کی سیر کرا دے تو سبحان اللہ ۔ ۔ ۔ ۔ نور اللہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

Bano Qudsia in Raja Gidh : Umroo Ayar


محبت ہمیشہ سفید لباس میں عمرو عیار ہے ۔ ہمیشہ دوراہوں پر لا کر کھڑا کر دیتی ہے ۔ اس کی راہ پر ہر جگہ راستہ دکھانے کو صلیب کا نشان گڑا ہوتا ہے ۔ محبت جھمیلوں میں کبھی فیصلہ کن سزا نہیں ہوتی ہمیشہ عمر قید ہوتی ہے ۔ محبت کا مزاج ہوا کی طرح ہے کہیں ٹکتا نہیں ۔ محبت میں بیک وقت جوڑنے اور توڑنے کی صلاحیت ہوتی ہے ۔ محبت ہر دن کے ساتھ اعادہ چاہتی ہے ۔ جب تک روز اس تصویر میں رنگ نہ بھرو تصویر فیڈ کرنے لگتی ہے ۔ روز سورج نہ چڑھے تو دن نہیں ہوتا ۔ جس روز محبت کا سورج طلوع نہ ہو تو اندھیرا ہی ہوتا ہے ۔

Ashfaq Ahmad In Zavia 3


فرض کریں کہ کسی میں کوئی خرابی ہے محلے کا کوئی دوکاندار کم تولتا ہے ۔ ہیرا پھیری کرتا ہے تو بجائے اسے کچھ کہنے کے طعنہ دینے کے ، یا برا بھلا کہنے کے ِ اپنے گھر میں جائے نماز بچھا کر دو نفل پڑھیں اور خدا سے دعا کریں کہ " اے اللہ تعالیٰ یہ نورا غفورا یا جو بھی دوکاندار ہے تو اس کی مدد کر اور اس میں سے فلاں خرابی نکال دے "۔ آپ کو سات دن نہیں لگیں گے میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس کا راستہ سیدھا ہونے لگے گا اگر آپ اس کی ناک میں دم کریں گے اسے کوسنے دیں گے بے ایمان کہیں گے تو بات مزید خراب ہو جائے گی ۔

Ashfaq Ahmad In Zavia 3 : Gulaf


آپ کبھی فجر کی نماز کے بعد کسی ان پڑھ عام سے کپڑے پہنے کسی دیہاتی کو جسے وضو اور غسل کے فرائض سے بھی شاید پوری طرح واقفیت نہ ہو وہ جب نماز کے بعد قرآن شریف پڑھنے کے لیے کھولے گا تو قرآن پاک کا غلاف کھولنے سے پہلے پہلے دو بار اسے آنکھوں سے لگائے گا ۔ اور چومے گا ۔ اس کی اس پاک کتاب سے عقیدت اور محبت دیدنی ہوتی ہے ۔ وہ قرآن پاک میں لکھی عربی کی آیات کی معانی سے واقف نہیں ہوتا لیکن وہ جس محبت سے اسے پڑھ رہا ہوتا ہے وہ قابلِ رشک ہوتا ہے ۔

Ashfaq Ahmad In Baba Sahba


شاہ حسین کہتے ہیں کہ جس " نگری وچ ٹھاکر ناہیں وہ کاکر کوکر بستی ہے " ۔ یعنی جس بستی ، جس شہر میں کوئی مرشد نہیں ، ہادی نہیں وہ بستی کتوں اور مرغوں کی بستی ہے ۔ جو خواہ مخواہ بھونکتے رہتے ہیں ۔ خواہ مخواہ بانگیں دیتے رہتے ہیں ۔ اک شور مچا رہتا ہے ۔

Ashfaq Ahmad In Baba Sahba


پھل نہ درخت کے ڈالے کو لگتا ہے نہ اس کے مضبوط تنے کو ۔ پھل جب بھی لگتا ہے لرزنے والی شاخ کو لگتا ہے، اورجہاں بھی لگتا ہے کانپتی ہوئی ڈالی کو لگتا ہے ۔ جس قدر شاخ رکوع میں جانے والی ہوگی اسی قدر پھل کی زیادہ حامل ہوگی ۔ اور فائدہ درخت کو اس کا یہ کہ ، پھل کی وجہ سے ڈالا بھی کلہاڑے سے محفوظ رہتا ہے اور تنا بھی ۔ درخت کی بھی عزت ہوتی ہے اور درخت کی وجہ سے سارا باغ بھی عزت دار بن جاتا ہے ۔

Ashfaq Ahmad In Zavia 1 : Imdad


مٹھی کو آپ جتنا کس کر بند کریں اس میں اتنی چیز کم آتی ہے۔ اگر مٹھی ڈھیلی بند کریں گے تو اس میں زیادہ سمائے گا، تو خیرات ( امداد) کا بھی یہی طریقہ ہے کہ آپ جتنا پیسہ کس کر پکڑے رکھیں گے، اللہ میاں اس میں اتنی ہی کمی کر دے گا۔

Ashfaq Ahmad In Aik Muhabbat So Afsanay : Ashi Baat


اچھی بات تو سب کو اچھی لگتی ہے، لیکن جب تمھیں کسی کی بری بات بھی بری نہ لگے تو سمجھ لینا، تمھیں اس سے محبت ہے۔

Ashfaq Ahmad In Zavia 3 : Jhooli


کئی دفعہ اللہ کی طرف سے کوئی چیز انسان پر اجاگر ہو جاتی ہے اور اللہ ہمیں معلوم دنیا سے ہٹا کر لامعلوم کی دنیا سے علم عطا کرتا ہے اور انہیں حاصل کرنے کے لیے انہیں اپنا نصیب بنا نے کی لیے ،میرے اور آپ کے پاس ایک جھولی ضرور ہونی چاہیے جب تک ہمارے پاس جھولی نہیں ہو گی تب تک وہ نعمت جو اترنے والی ہے وہ اترے گی نہیں ۔ رحمت ہمیشہ وہیں اترتی ہے جہاں جھولی ہو اور جتنی بڑی جھولی ہو گی اتنی بڑی نعمت کا نزول ہو گا ۔

Ashfaq Ahmad In Zavia 3 : Bhai Chara


ہمارے بابا جی محبّت کے معاملے پر بہت زور دیتے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مسائل کا واحد آسان حل یہ ہے کہ ہم سب ایک دوسرے سے محبّت کریں ۔ ایک دوسرے کی غلطیوں کو معاف کریں ۔ اور باہمی بھائی چارے کی وہ راہ اپنائیں جس کا درس حضور نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے مکے سے ہجرت کر کے مدینے میں دیا تھا ۔ اب ہم سوچتے ہیں کہ ہماری مالی مشکلات حل ہونگی تو نماز بھی پڑہیں گے ۔انسانیت سے محبّت بھی کریں گے ۔ یہ حقیقت میں میرے جیسے لوگوں کا بہانہ ہے - لوگوں کو توقیر بخشنے اور محبّت کرنے میں تو کوئی رسید نہیں دینا پڑتی ۔ نہ کوئی اکاؤنٹ کھلوانا پڑتا ہے ۔ بس آپ نے چند میٹھے الفاظ بولنے ہیں - اور ماتھے سے شکنیں ختم کرنی ہیں ۔

Ashfaq Ahmad In Baba Sahba : Sabar


صوفی اور درویش صبر اس لئے اختیار کرتے ہیں کہ حق تعالیٰ کو اپنے ساتھ کر لیں کیونکہ حدیث شریف میں ہے کہ جو شخص اپنا انتقام خود لے لیتا ہے تو حق تعالیٰ سارا معاملہ اس کے سپرد کر دیتے ہیں ۔اور جو صبر کرتا ہے اس کی طرف سےحق تعالیٰ خود انتقام لیتے ہیں ۔

Ashfaq Ahmad in Safar-dar-Safar : Talash


تلاش کا عمل بھی خوب ہے۔ لوگ نیلے آسمان پر عید کا چاند تلاش کرتے ہیں۔ قدموں کا نشان دیکھ کر چور کا کھوج لگاتے ہیں۔ کلائی ہاتھ میں لے کر معدے کے اندر حدت تلاش کرتے ہیں۔ کھنڈرات دیکھ کر پرانے لوگوں کا چلن ڈھونڈتے ہیں۔ شادی کے لئے اچھی نسل تلاش کرتے ہیں۔ جب بچہ گھر نہیں پہنچتا تو ماں اس کو تلاش کرنے کے لئے دیوانہ وار راہوں اور شاہراہوں پر نکل جاتی ہے۔ جب اسی بچے کی شادی ہو جاتی ہے تو وہ اپنی بیوی کے کھانوں میں ماں کے پکوانوں کی بو باس تلاش کرتا ہے۔ جب نوجوان اداس اور تنہا ہوتا ہے ،وہ جیون ساتھی تلاش کرتا ہے۔ اور جب اسے زندگی کا ساتھی مل جاتا ہے تو وہ اسے گھر چھوڑ کر دوسروں کے جیون ساتھیوں کا نظارہ کرنے باہر نکل جاتا ہے۔

Ashfaq Ahmad In Zavia 3 : Ibadat aur Muamlat


زندگی یوں تو گذر ہی جاتی ہے لیکن اگر ہماری زندگی باہم انسانوں کے درمیان اور ان کی محبت میں گذرے تو وہ زندگی بڑی خوبصورت ہو گی اور یقیناً ہو گی ۔ انسان اللہ کو خوش کرنے کے لیے عبادات کرتا ہے راتوں کو اٹھ اٹھ کر خداوند تعالی کے سامنے سجدہ ریز ہوتا ہے تاکہ اس کو خالق اور پالنہار کی خوشنودی حاصل ہو جائے ۔ اگر ہم اللہ کی خوشی کے لیے انسانوں کو محبت کی نظر سے دیکھنا شروع کر دیں اور سوچ لیں کہ ہم نے کبھی کسی انسان کو حقیر نہیں سمجھنا ، تو آپ یقین کریں کہ یہ سوچ ہی آپ کے دل کو اتنا سکون فراہم کرے گی کہ آپ محسوس کریں گے جیسے خدا اپ کو مسکراہٹ سے دیکھ رہا ہے ۔ آپ عبادات ضرور کریں شوق سے کریں لیکن خدارا انسانوں کو بھی اپنے قریب کر لیں ۔ یہ بھی عظیم عبادت ہے ۔

Aapa Bano Qudsia in Rah-e-Rawan : Talib aur Matloob


اشفاق احمد صاحب سناتے تھے کے اک بار وہ اپنے بابا جی سے بحث میں الجھ گئے کہتے تھے میں ان سے بہت سوال کرتا تھا . بابا جی بھی ان کو سمجھاتے تھےکہ دنیا کی کوئی بھی چیز ساکت نہیں ، یہ سورج چاند ستارے سب اپنے اپنے محور میں گھوم رہے ہیں اور اشفاق صاحب بضد تھے کے جدید علم کی روشنی میں سورج ساکت ہے اور زمین اس کے گرد گھومتی ہے، بابا جی نے آخر کہا اشفاق میاں ! صرف مطلوب ساکت ہوتا ہے۔ سب طالب اس کے گرد گھومتے ہیں ، اشفاق صاحب کہتے ہیں کہ میں جدید دنیا کا رہنے والا پڑھا لکھا انسان تھا ، میں نے بابا جی کی یہ دلیل نہیں مانی جو انہوں نے قرآن اور تصوف کی روشنی میں دی تھی ، مگر طالب اور مطلوب کی نسبت کا یہ جملہ مجھے پسند آیا ۔

Ashfaq Ahmad In Baba Sahba : Qadir


کسی نے کہا کہ جناب علماء کی بات میں اختلاف ہےاب کس کی مانیں ۔ فرمایا کہ اختلاف کہاں نہیں ہے ۔ اور کس میں نہیں ۔ وکلا حضرات ایک ہی واقعہ میں ایک دوسرے کے خلاف ہوتے ہیں ۔ ڈاکٹروں میں اختلاف ہوتا ہے مگر وہان کوئی نہیں کہتا کہ ان میں اختلاف ہے ہم کس سے علاج کروائیں ۔ سو وجہ اس کی یہ ہے کہ جو کام کسی نے کرنا ہونا ہوتا ہے یا جس چیز کی ضرورت سمجھی جاتی ہے اس میں اختلاف کی پراوہ نہیں ۔ صحت جسمانی کی چونکہ قدر ہے اس لیے اس میں کسی کے اختلاف کی پرواہ نہیں ۔ دین کی قدر نہیں اس لیے حیلے تلاش کرتے ہیں ۔

Ashfaq Ahmad In Baba Sahba


مثال کے طور پر یہ سمجھ لیجے کہ ایک تو کوئی دوست برابر کا اور یارِ قدیم کوئی حکم کرے تو اس کی وجہ پوچھتے ہیں ۔ اور اگر کوئی حاکم حکم کرے تو ہر گز وجہ دریافت نہیں کرتے من و عن تسلیم کرلیتے ہیں ۔ چنانچہ جب خدا تعالیٰ کے احکام کی وجہ دریافت کی جاتی ہے تو شبہ یہ پڑتا ہے کہ ان کے دل میں حق تعالیٰ کی عظمت نہیں ہے ۔ اور وہ ( نعوذ باللہ ) خدا کو برابر کا جانتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

Ashfaq Ahmad In Baba Sahba : Zyadti


اپنے ساتھ زیادتی کرنے والے کو معاف کرنے کا حکم ہمیں دیا گیا ہے ۔ دوسروں کے ساتھ زیادتی کو معاف کرنے کا حق ہمیں نہیں ۔

Ashfaq Ahmad In Zavia 3 : Khushi


خوشی ایسے میسر نہیں آتی کہ کسی فقیر کو دوچار آنے دے دیئے ۔ خوشی تب ملتی ہے جب اپ اپنے خوشیوں کے وقت سے وقت نکال کر انہیں دیتے ہیں جو دکھی ہوتے ہیں اور کل کو آپ کو ، ان دکھی لوگوں سے کوئی دنیاوی مطلب بھی نہیں ہوتا۔ آپ اپنی خوشیوں کا گلا گھونٹ کر جب پریشان حالوں کی مدد کرتے ہیں تو خوشی خود بخود آپ کی طرف سفر شروع کر دیتی ہے ، کوئی چیز آپ کو اتنی خوشی نہیں دے سکتی جو خوشی آپ کو روتے ہوئے کی مسکراہٹ دے سکتی ہے

Ashfaq Ahmed In Baba Sahba : Shah Mansoor


جب شاہ منصور کو سولی پر کھینچ دیا - جسم کو جلا دیا - خاکستر کو دریا ( دجلہ ) میں بہا دیا تو دریا جوش میں آگیا لوگوں نے امام محمد کو خبر دی امام صاحب دجلہ کے کنارے آئے اور کہا ! منصور ہماری بات غور سے سن - ہم جانتے ہیں کہ تو طریقت میں سچا تھا ، لیکن ہمارا قلم بھی اگر خلاف شرع چلا ہو تو شہر غارت کر ورنہ تجھ سے کچھ نہ ہو سکے گا اسی وقت دریا کا جوش ٹھنڈا ہوگیا ۔

Ashfaq Ahmad In Baba Sahba : Mueter


مجھے معلوم ہو چکا ہے کہ اسلام کا مطلب سلامتی ہے جو شخص اسلام قبول کر لیتا ہے ، وہ سلامتی میں داخل ہو جاتا ہے اور جو شخص سلامتی میں داخل ہو جاتا ہے ، وہ سلامتی عطا کرتا ہے - اس کے مخالف عمل نہیں کرتا جس طرح ایک معطر آدمی اپنے گرد و پیش کو عطر بیز کر دیتا ہے - اسی طرح ایک مسلمان اپنے گرد و پیش کو خیر اور سلامتی سے لبریز کر دیتا ہے اگر کسی وجہ سے مجھ سے اپنے ماحول کو اور اپنے گرد و پیش کو سلامتی اور خیر عطا نہیں ہو رہی تو مجھے رک کر سوچنا پڑیگا کہ میں اسلام کے اندر ٹھیک سے داخل ہوں کہ نہیں ۔

Ashfaq Ahmad In Baba Sahba : Kamal


انسان کو جس چیز میں کمال حاصل ہوتا ہے - اس پر مرتا ہے ۔ چنانچہ دھنتر دید کو سانپ پکڑنے میں کمال تھا - اس کو سانپ نے کاٹا اور مر گیا۔ ارسطو سل کی بیماری میں مرا ۔ افلاطون فالج میں ۔ لقمان سرسام میں اور جالینوس دستوں کے مرض میں۔ حالانکہ انہی بیماریوں کے علاج میں کمال رکھتے تھے ۔ اسی طرح جس کو جس سے محبّت ہوتی ہے ، اسی کے خیال میں جان دیتا ہے ۔ قارون مال کی محبّت میں مرا ۔ مجنوں لیلیٰ کی محبّت میں ۔ اسی طرح طالب خدا کو خدا کی طلبی کی بیماری ہے وہ اسی میں فنا ہو جاتا ہے ۔

Ashfaq Ahmad In Baba Sahba : Hub-e-Jaa


بابا جی نے فرمایا کہ جب الله کسی بندے کیساتھ خیر چاہتے ہیں تو ایسے اسباب غیب سے پیدا فرما دیتے ہیں ۔ جس سے اس کے امراض نفسانیہ مثلاً " حب جاہ " کا علاج ہوتا ہے مثلاً اس پر کوئی مرض مسلط ہو جاتا ہے۔ یا کوئی دشمن مسلط کر دیا جاتا ہے جو اسے کوئی بدنامی کی ایذا پہنچاتا ہےاس بدنامی سے وہ شخص رسوا ہوتا ہے۔ اول اول تو یہ نفس کو نہایت نا خوشگوار گزرتا ہے۔ مگر جب وہ صبر و رضا اختیار کر لیتا ہے تو پھر اس میں ایسی قوت تحمل پیداہو جاتی ہے کہ بدنامی کو بڑے شوق سے برداشت کرنے لگتا ہے۔ پھر الله تعالیٰ اس کو قبول عام اور عزت نصیب فرماتے ہیں جس میں اس کو ناز نہیں ہوتا اب گویا ، جاہ عظیم میسر ہوتی ہے اور جاہ پسندی فنا ہو جاتی ہے ۔

Ashfaq Ahmad in Baba Sahba


بابا جی نے فرمایا کہ جب الله کسی بندے کیساتھ خیر چاہتے ہیں تو ایسے اسباب غیب سے پیدا فرما دیتے ہیں ۔ جس سے اس کے امراض نفسانیہ مثلاً " حب جاہ " کا علاج ہوتا ہے مثلاً اس پر کوئی مرض مسلط ہو جاتا ہے۔ یا کوئی دشمن مسلط کر دیا جاتا ہے جو اسے کوئی بدنامی کی ایذا پہنچاتا ہےاس بدنامی سے وہ شخص رسوا ہوتا ہے۔ اول اول تو یہ نفس کو نہایت نا خوشگوار گزرتا ہے۔ مگر جب وہ صبر و رضا اختیار کر لیتا ہے تو پھر اس میں ایسی قوت تحمل پیداہو جاتی ہے کہ بدنامی کو بڑے شوق سے برداشت کرنے لگتا ہے۔ پھر الله تعالیٰ اس کو قبول عام اور عزت نصیب فرماتے ہیں جس میں اس کو ناز نہیں ہوتا اب گویا ، جاہ عظیم میسر ہوتی ہے اور جاہ پسندی فنا ہو جاتی ہے ۔

Basilahiat Qom – Javed Chaudhry

javed Chaudhry

Monday, August 26, 2013

In Aankhon Ki Masti Kay...

ان آنکھوں کی مستی کے مستانے ہزاروں ہیں 
ان آنکھوں سے وابستہ افسانے ہزاروں ہیں 

اِک تم ہی نہیں تنہا الفت میں میری رسوا 
اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں 

اِک صرف ہمی مے کوآنکھوں سے پیلاتے ہیں 
کہنے کو تو دنیا میں میخانے ہزاروں ہیں 

اس شمعِ فروزاں کو آندھی سے ڈراتے ہو
اس شمعِ فروزاں کے پروانے ہزاروں ہیں

Friday, August 16, 2013

Ashfaq Ahmad In Baba Sahba


تھوڑی دیر صرف پندرہ منٹ کی تنہائی میں بیٹھ کر اللہ اللہ کر لیا کیجیے ۔ دیکھیے تو سہی کیسی کیفیت پیدا ہوتی ہے ۔ کھٹائی کا نام لینے سے منہ میں پانی بھر آئے اور اللہ کا نام لینے سے قلب پر اثر نہ ہو یہ ممکن ہی نہیں ۔

Wednesday, August 14, 2013

Fwd: Nokhaiz.com Bakwas Band Karo....!!

Bakwas Band Karo

Hikayet-e-Sadi Say....!!!

حکایتِ سعدی سے ایک انتخاب

نوشیرواں کا انصاف

شیخ سعدی فرماتے ہیں شکار کے دوران نوشیرواں نے اپنے ایک غلام کو نمک لینے نزدیکی گاؤں روانہ کیا اور تاکید کی کہ پیسوں کے بغیر نمک لے کر نہ آئے۔اگر وہ پیسوں کے بغیر نمک لایا تو یہ رواج عام ہوجائے گا۔نوشیرواں کے وزراء نے کہا میں نمک کی کچھ مقدار چاہئے اس کو بغیر پیسوں کے لانے میں کیا حرج ہے؟
نوشیرواں نے کہا ظلم کی بنیاد جب دنیا میں رکھی گئی تو اس وقت وہ معمولی تھا پھر جو بھی گناہ کرتا گیا اس میں اضافہ ہوتا چلا گیا۔اگر بادشاہ عوام الناس کے باغ سے سیب کھائے گا تو اس کے نوکر اس باغ کو اجاڑ دیں گے۔اگر بادشاہ پانچ انڈوں کے ظلم کو جائز خیال کرے گا تو اس کے سپاہی ہزاروں مرغ سیخوں پر چڑھادیں گے۔

نصیحت:
اس حکایت کو بیان کرنے کا مقصد یہ ہے کہ حکمرانوں کی معمولی سی غفلت ملکی نظام کو بگاڑنے کے لئے کافی ہوتی ہے۔اگر حاکم اپنے معمولی نفع کے لئے عوام کو تکلیف پہنچائے گا تو اس کے ماتحت عوام کی جان و مال کے دشمن بن جائیں گے۔

Betian Qeemti Hoti Hain...!!

شادی کی پہلی رات میاں بیوی نے فیصلہ کیا کہ جب وہ کمرے میں پہنچ جائیں گے تو پھر دروازہ نہیں کھولیں گے چاہے کوئی بھی آ جائے.
ابھی دروازہ بند ہوئے تھوڑی ہی دیر ہوئی تھی کہ دلہے کے والدین کمرے کے باہر پہنچے تاکہ اپنے بیٹے اور بہو کو نیک تمناؤں اور راحت بھری زندگی کی دعا دے سکیں، دستک ہوئی بتایا گیا کہ دلہے کے والدین باہر موجود ہیں.
دلہا دلہن نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا باوجود اس کے کہ دلہا دروازہ کھولنا چاہتا تھا اس نے اپنے فیصلے کو مدنظر رکھا اور دروازہ نہیں کھولا.
والدین ناکام واپس لوٹ گئے.
ابھی کچھ دیر ہی گزری تھی کہ دلہن کے والدین بھی دلہے کے گھر جا پہنچے تاکہ اپنی بیٹی اور داماد کو اپنی نیک خواہشات پہنچا سکیں اور انہیں سکھی زندگی کی دعا دے سکیں.
ایک بار پھر کمرے کے دروازے پر دستک دی گئی اور بتایا گیا کہ دلہن کے والدین کمرے کے باہر موجود ہیں. دلہا دلہن نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا پھر اپنا فیصلہ ذہن میں تازہ کیا.
باوجود اس کے کہ فیصلہ ہو چکا تھا دلہن کی آنسوؤں بھری سرگوشی سنائی دی
نہیں میں اپنے والدین کے ساتھ ایسا نہیں کر سکتی اور فورا دروازہ کھول دیا.
شوہر نے یہ سب دیکھا مگر دلہن کو کچھ نا کہا خاموش رہا.
اس بات کو برسوں بیت گئے ان کے ہاں چار بیٹے پیدا ہوئے اور پانچویں بار ایک بیٹی پیدا ہوئی.
شوہر نے ننھی گڑیا کے اس دنیا میں آنے کی خوشی میں ایک بہت بڑی پارٹی کا انتظام کیا اور اس پارٹی میں ہر اس شخص کو بلایا جسے وہ جانتا تھا اور خوب خوشیاں منائی گئیں.
اس رات بیوی نے اپنے شوہر سے پوچھا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ آپ نے اتنی بڑی پارٹی کا اہتمام کیا جبکہ اس سے پہلے چاروں بچوں کی پیدائش پر ہم نے یہ سب کچھ نہیں کیا.
شوہر مسکرایا اور بولا۔۔۔۔
یہ وہ ہے جو میرے لئے دروازہ کھولے گی.
بیٹیاں ہمیشہ قیمتی ہوتی ہیں
ٰ****************

Thursday, August 1, 2013

Anarki – Javed Chaudhry

javed Chaudhry

Lailatul Qadar Ki Dua (Hadeeth Ki Roshni Mane)


Hazrat Ali(razi Allah an-hu)


Lailaltul Qadar , Anmool Gharian (Hadeeth Ki Roshni Mane)


Council of Elders – Javed Chaudhry

javed Chaudhry

Faslon Ko Takalluf Lyrics & Translation

Faslon Ko Takalluf Lyrics & Translation

Faslon ko takalluf hai hum se agar
If distances prove themselves to be pretentious towards us

Ham bhi bebas nahin, besahara nahin
We are neither helpless, nor are we without support

Khud unhin ko pukarenge hum dur se, Raaste mein agar paun thak jaaenge
We shall entreat Him ourselves, Should our feet grow weary along the path

Jaise hi sabz gumbad nazar aaega
The moment the green dome becomes visible

Bandagi ka qarina badal jaaega
Slave hood shall manifest itself differently

Sar jhukane ki fursat milegi kise
Who will have respite to bow their heads

Khud hi aankhon se sajde tapak jaaenge
Prostrations, of their own accord, shall trickle from the very eyes

Hum madine mein tanha nikal jaaenge
We will go out in Madina, bereft of familiar company

Aur galiyon mein qasdan bhatak jaaenge
And deliberately lose our way in its streets

Hum vahaan jaake vaapas nahin aaenge
Having reached there, we shall not return

Dhundte dhundte log thak jaaenge
Be it that looking for us, people grow weary

Naam unka jahaan bhi liya jaaega
His name, wheresoever it shall be mentioned

Zikr unka jahaan bhi kiya jaaege
His remembrance, wheresoever it shall be made

Nur hi nur sinon mein bhar jaaega
Light, and yet more light, shall fill up the breasts of those gathered

Saari mehfil mein jalve lapak jaaenge
Spiritual manifestations shall leap out upon the entire gathering

Ae madine ke zaair khuda ke liye
O Visitor of Madina, for God's sake

Dastaan-e-safar mujh ko yun mat suna
Do not thus share your journey's narrative

Dil tadap jaaega. Baat badh jaaegi
The heart will grow restless, anxious; the matter shall exceed all bounds

Mere mohtat aansu chhalak jaaenge
My guarded tears shall spill forth

Unki chashm-e-karam ko hai iski khabar
His magnanimous insight is well informed

Kis musafir ko hai kitna shawq-e-safar
As to which traveler harbours how much aspiration for his journey

Hum ko Iqbal jab bhi ijazat mili
Whensoever it may be that we be granted permission, O Iqbal

Hum bhi aaqa ke durbar tak jaaenge
We too shall pay a visit unto the court of the Liege-lord

An Nabi Sallu Alai [Part 2-2]

An Nabi Salu Alay Lyrics

An Nabi Sallo Alaih

Ya Rasoolallah Ya Rasoolallah
Ya Habeeballah Ya Habeeballah.

Barse Karam Ki Bharan, Bhoole Niam Ke Chaman,
Aysi Chala Do Hawa, Tum Pe Karodon Durood,
Kiyoon Kahoon Be Kas Hoon Main, Kiyoon Kahon Bay Bas Hun Main,
Tum Ho Main Tum Pe Fida, Tum Pe Karodon Durood

Ya Rasoolallah Ya Rasoolallah
Ya Habeeballah Ya Habeeballah.

An Nabi Dhaakal Maleeh, Qawaluhu Qawlu Saheeh,
Wal Quran Shaiun Faseeh, Alladee Unzil Alaih.

Allaah..Allaah Allaah..Allaah Allaah..Allaah Allaah..Allaah x2

An Nabi Sallo Alaih, Salawathullah Alaih,
Wa Yanaalul Barakah, Kullu Man Salla Alaih.

Karke Tumare Gunaah, Manghe Tumaari Panaa,
Tum Kaho Daaman Men Aa, Tum Pe Karodon Durood,
Ham Ne Khata Men Na Ki, Tum Ne Ataa Men Na Ki,
Koi Kamee Sarwara, Tum Pe Karodon Durood.
Aankh Ata Keejiye, Us Men Ziya Deejiye,
Jalwa Qareeb Aagaya, Tum Pe Karodon Durood
Kaam Woh Lay Leejiye, Tumko Jo Raazee Kare,
Theek Ho Naame Raza, Tum Pe Karodon Durood.

Ya Rasoolallah Ya Rasoolallah,
Ya Habeeballah Ya Habeeballah.

Wal Hasan Tummal Husain, Lin Nabi Raihaanatain,
Fathima Qurrathu Ayn, Jadduhum Sallo Alaih.

An Nabi Sallo Alaih, Salawathullah Alaih,
Wa Yanaalul Barakah Kullu Man Salla Alaih.

Allaah..Allaah Allaah..Allaah Allaah..Allaah Allaah..Allaah x2

An Nabi Sallo Alaih, Salawathullah Alaih,
Wa Yanaalul Barakah, Kullu Man Salla Alaih.

Ye Ubaid Adna Ghulam, Tera Hai Khairul Anam,
Waqt Midhat Keliye, Is Ki Ho Umr Tamam

An Nabi Sallo Alaih, Salawathullah Alaih,
Wa Yanaalul Barakah, Kullu Man Salla Alaih.

Ya Rasoolallah Ya Rasoolallah,
Ya Habeeballah Ya Habeeballah.

An Nabi Sallo Alaih, Salawathullah Alaih,
Wa Yanaalul Barakah Kullu Man Salla Alaih.