Saturday, August 31, 2013

Ashfaq Ahmad In Baba Sahba : Kamal


انسان کو جس چیز میں کمال حاصل ہوتا ہے - اس پر مرتا ہے ۔ چنانچہ دھنتر دید کو سانپ پکڑنے میں کمال تھا - اس کو سانپ نے کاٹا اور مر گیا۔ ارسطو سل کی بیماری میں مرا ۔ افلاطون فالج میں ۔ لقمان سرسام میں اور جالینوس دستوں کے مرض میں۔ حالانکہ انہی بیماریوں کے علاج میں کمال رکھتے تھے ۔ اسی طرح جس کو جس سے محبّت ہوتی ہے ، اسی کے خیال میں جان دیتا ہے ۔ قارون مال کی محبّت میں مرا ۔ مجنوں لیلیٰ کی محبّت میں ۔ اسی طرح طالب خدا کو خدا کی طلبی کی بیماری ہے وہ اسی میں فنا ہو جاتا ہے ۔

No comments:

Post a Comment