Saturday, August 31, 2013

Ashfaq Ahmad In Zavia 3


فرض کریں کہ کسی میں کوئی خرابی ہے محلے کا کوئی دوکاندار کم تولتا ہے ۔ ہیرا پھیری کرتا ہے تو بجائے اسے کچھ کہنے کے طعنہ دینے کے ، یا برا بھلا کہنے کے ِ اپنے گھر میں جائے نماز بچھا کر دو نفل پڑھیں اور خدا سے دعا کریں کہ " اے اللہ تعالیٰ یہ نورا غفورا یا جو بھی دوکاندار ہے تو اس کی مدد کر اور اس میں سے فلاں خرابی نکال دے "۔ آپ کو سات دن نہیں لگیں گے میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس کا راستہ سیدھا ہونے لگے گا اگر آپ اس کی ناک میں دم کریں گے اسے کوسنے دیں گے بے ایمان کہیں گے تو بات مزید خراب ہو جائے گی ۔

No comments:

Post a Comment