شاہ عالم چوک میں ایک رات میں بننے والی مسجد جس کے بارے میں مشہور ہے انگریزوں کے دور میں یہاں ایک مسافر آیا اور اس نے اذان دے کر نماز پڑھنی شروع کر دی۔ یہ علاقہ ہندوئوں کا گڑھ تھا جس پر انہوں نے مسلمانوں پر تشدد شروع کر دیا اور ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی۔ نوبت تھانہ سے ہو کر عدالت میں پہنچ گئی۔ مسلمانوں کے وکیل نے مشورہ دیا کہ اگر مسلمان یہاں مسجد بنا لیں تو پھر ان کو کامیابی مل سکتی ہے جس پر گاماں پہلوان کی قیادت میں مسلمانوں نے راتوں رات مسجد بنانے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر جس مسلمان کے پاس جو سامان تھا وہ لے کر پہنچ گیا۔ خواتین سروں پر پانی رکھ کر لاتی رہیں اور اس طرح رات بھر میں مسجد کھڑی کر دی۔ عدالت نے بھی مسلمانوں کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔
علامہ اقبال کو تیسرے روز پتہ چلا تو آپ یہاں تشریف لائے
اور بہت خوش ہوئے اور یہ شعر کہا :
مسجد تو بنا دی شب بھر میں ایماں کی حرارت والوں نے
من اپنا پرانا پاپی ہے برسوں میں نمازی بن نہ سکا
No comments:
Post a Comment