Thursday, September 10, 2015

Amazing features of Apple ..

APPLE Company

Amazing features of Apple's new products

Amazing features of Apple's new products
سان فرانسسکو: ایپل نے اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ کئی پراڈکٹ کے نئے ورژن متعارف کرائے ہیں جن میں نئے اہم فیچرز شامل کئے گئے ہیں۔
تھری ڈی ٹچ ٹیکنالوجی
سان فرانسسکو کے ایک پرہجوم ہال میں کمپنی کے سی ای او ٹم کُک نے کہا کہ یہ اس وقت تک دنیا کا سب سے جدید اسمارٹ فون ہے جس میں تھری ڈی ٹچ پیش کیا گیا ہے جس میں اسکرین پر مزید دباؤ بڑھا کر دوسرے فیچرز کو کھولا جاسکتا ہے۔
 لائیو فوٹو اور آئی سائٹ کیمرہ
اسمارٹ فون اپنے کیمروں کی خصوصیات کی وجہ سے بھی فروخت ہوتے ہیں اور اب آئی فون 6 ایس اور 6 ایس پلس میں کیمرے کی صلاحیت 12 میگا پکسل تک بڑھا دی گئی ہے لیکن ایک حیرت انگیز فیچر کو بہت پسند کیا گیا ہے اور وہ ہے ’لائیو فوٹو‘ فیچر۔ اس میں کوئی تصویر لی جائے تو ایک سیکنڈ سے لے کر آگے تک کی دھڑادھڑ تصاویر اتار لیتا ہے اور انہیں متحرک تصاویر یا gifs میں بدل دیتا ہے۔ اسے ممکن بنانے کے لیے اسمارٹ فونز میں اے 9 چپ لگائی گئی ہے جو پچھلی چپ سے 70 فیصد تیز رفتار سے کام کرتی ہے۔ ایپل  6 ایس کی قیمت 830 امریکی ڈالر(83 ہزار پاکستانی روپے) اور 6 ایس پلس کی قیمت 950 ڈالر (95 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔
آئی پیڈ پرو اور اسٹائلس پینسل
اس بار آئی پیڈ پرو میں دو ٖفیچرز قابلِ ذکر ہیں ایک تو اس کا اسکرین بڑھا کرکے 12.9 انچ کا کردیا گیا ہے۔ اس میں آئی پیڈ ایئر کے مقابلے میں دوگنا میموری اور اسٹوریج رکھی گئی ہے جس کی وجہ اے 9 ایس 64 بٹ چپ ہے۔ آئی پیڈ کے لیے دوسری اہم شے ایپل پینسل ہے جو اسکرین پر مختلف دباؤ سے مختلف موٹائی کی لکیریں کھینچتی ہے جو گرافک ڈیزائنروں کے لیے ایک تحفہ ہے۔ اس کے علاوہ اسمارٹ کی بورڈ بھی فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ اس کی قیمت 799 ڈالرز ( 80 ہزار روپے) سے شروع ہورہی ہے۔
اسٹائلس پینسل کی قیمت 100 ڈالر ہے جس میں جدید سینسر لگا ہے جو پنسل پر دباؤ کو نوٹ کرتے ہوئے ویسی ہی لائن کھینچتا ہے۔ کی بورڈ کی قیمت 170 ڈالر رکھی گئی ہے جو مقناطیس کے ذریعے آئی پیڈ پرو سے جڑ جاتا ہے۔
ایپل ٹی وی
ایپل ٹی وی کو ٹی وی کا مستقبل قرار دیا جارہا ہے۔ اس میں موشن سینسر ریموٹ کنٹرول ہے، انٹرنیٹ اور کیبل کی سہولت کے ساتھ ساتھ بہت سی ایپس موجود ہیں۔ اسے بطورِ خاص گیم کھیلنے والوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اکتوبر کے آخر تک اس کی فروخت شروع ہوجائے گی اور قیمت 149 ڈالر رکھی گئی ہے۔

APPLE

IPHONE

No comments:

Post a Comment