Showing posts with label Football. Show all posts
Showing posts with label Football. Show all posts

Wednesday, August 19, 2015

Assistance to Pakistan is not corruption, Ching Ming Jun ..

FIFA presidential candidate Chung Ming-Jun

Assistance to Pakistan is not corruption

Assistance to Pakistan is not corruption, Ching Ming Jun
سیئول: فیفا کے صدارتی امیدوار چنگ منگ جون نے واضح کیا کہ پاکستان کو دی گئی امداد کوکرپشن اسکینڈل کی تحقیقات سے جوڑنا سازش اور غیراخلاقی حرکت ہے۔
2010 میں ہیٹی اور پاکستان کودی گئی رقم فلاحی کاموں کے لیے تھی، انھوں نے یہ بات ان میڈیا رپورٹس کے جواب میں کہی جس میں کہا گیا تھا کہ فیفا امدادی ریلیف فنڈ کی مد میں جنوبی کورین ارب پتی کیخلاف تحقیقات کررہی ہے جو 1990 کی دہائی سے نہ صرف ملکی بلکہ عالمی سطح پر بھی ہونے والی تباہ کاریوں میں امداد کی مد میں رقم دیتے رہے ہیں۔
ایک خبر رساں ادارے کے مطابق فیفا نے اپنے اعزازی نائب صدر ڈاکٹر چنگ مونگ جون کی جانب سے2010 میں قدرتی آفات کے نتیجے میں آنے والی تباہ کاریوں کے بعد پاکستان اور ہیٹی کو امداد کی مد میں دی جانے والی رقم کی تحقیقات شروع کردی ہیں، چنگ مونگ جون نے کہا کہ اگر یہ رپورٹس ٹھیک ہیں تو ہم فیفا کے اس عمل کو غیر اخلاقی حرکت قراردیتے ہوئے اس کی مذمت کرتے ہیں، وہ سیاسی مقاصد کے حصول کیلیے فلاحی اورامدادی کاموں کیلیے دی جانے والی رقم کوبھی غلط اندازمیں پیش کررہی ہے۔
اس سلسلے میں متعلقہ کمیٹی نے کوئی بیان جاری نہیں کیا جبکہ فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی کی جانب سے بھی تصدیق نہیں کی گئی کہ چنگ کیخلاف کسی قسم کی تحقیقات جاری ہیں،کورین ارب پتی نے رواں ہفتے ہی پیرس میں سیپ بلاٹر کے متبادل کے طور پر خودکوفیفا صدارتی الیکشن کی دوڑ میں شامل کرنے کا باضابطہ اعلان کیا۔
اس موقع پر انھوں نے بلاٹر کے ساتھ ساتھ یوئیفا چیف مائیکل پلاٹینی کو بھی ہدف تنقید بنایا تھا، بلاٹر نے چنگ کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان کی تنقید سے بہت مایوس ہوئے کیونکہ 2011 تک لگاتار 17 سال جنوبی کورین تاجر فیفا کے بااثر رکن رہے ہیں، بلاٹر فیفا کے خلاف کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات اور سنگین الزامات کے سبب فیفا کی صدرت سے دستبردار ہو گئے تھے،ان کے متبادل کا انتخاب 26 فروری کو فیفا کانگریس میں ہو گا، چنگ نے گذشتہ ماہ ایک بیان میں کہا تھا کہ انھیں خدشہ ہے کہ بلاٹر ان کی فیفا صدارت کیلیے جاری مہم کو سبوتاژکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انھوں نے اپنے امدادی کاموں کے حوالے سے سوال پرکہا کہ ہم نے ترکی، بنگلہ دیش، چین اور میانمار سمیت مختلف ممالک میں امدادی سرگرمیاں انجام دی ہیں، کوریا کی سب سے بڑی فلاحی تنظیم آسان فاؤنڈیشن کے چیئرمین کی حیثیت سے ڈاکٹر چنگ نے انڈونیشیا کے سونامی، پاکستان کے 2005 میں آنے والے زلزلے اور سری لنکن سونامی میں متاثر ہونے والوں کو طبی امداد فراہم کرنے میں مدد کی تھی۔

FIFA presidential candidate Chung Ming-Jun