Showing posts with label Hairs. Show all posts
Showing posts with label Hairs. Show all posts

Tuesday, September 8, 2015

The benefits of Tomato Ketchup ..

Tomato Ketchup

Tomato ketchup beautify skin and hair

Tomato ketchup beautify skin and hair
لندن: ترقی یافتہ ممالک میں حسن و خوبصورتی کے لیے ٹماٹو کیچپ کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے جس کے حیرت انگیز نتائج بھی سامنے آرہے ہیں۔
ٹماٹو کیچپ کا فیس ماسک:
ٹماٹروں میں لائسوپین نامی طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ پایا جاتا ہے جو دھوپ سے جھلسنے والی جلد کی مرمت کرتا ہے اس میں وٹامن اے ، سی اور کے بھی ہوتا ہے جو جلد کو نرم رکھتے ہوئے اسے مزید تباہی سے بچاتا ہے۔ دلچسپ بات ہے کہ ٹماٹروں کو پکانے سے لائسوپین کی مقدار مزید بڑھ جاتی ہے اس کے خاص اجزا جلد میں موجود کولاجن کی پیداوار بڑھاتے ہیں اور جلد تروتازہ اور خوبصورت لگتی ہے۔ یاد رہے کہ بازار کے ٹماٹو کیچپ میں سرکہ ہوتا ہے جو اس کے فائدے کو ختم کردے گا اسی لیے جوسر میں ٹماٹر کا رس نکال کر استعمال کرنا بہت مفید ہے۔ ٹماٹر کے رس کو 15 منٹ چہرے پر ماسک کی طرح لگائیں اور ٹھنڈے پانی سے چہرے کو دھولیں کچھ ہی دنوں میں آپ کو حوصلہ افزا نتائج ملیں گے۔
 بالوں کے لیے کنڈیشنر:
ٹماٹر کے کیچپ میں کئی طرح کے تیزاب موجود ہوتے ہیں جو بالوں کی جڑوں میں جذب ہوکر بالوں کو چمکدار بناتے ہیں لیکن ان سے بالوں میں خشکی بھی پیدا ہوسکتی ہے اور وہ سر کی کھال میں کھنچاؤ پیدا کرسکتی ہے۔ 5 منٹ تک ٹماٹو کیچپ اپنے بالوں میں لگائیں اور اس کے بعد کسی اچھے شیمپو سے اسے دھولیں اس سے آپ کے بال چمکدار ہوجائیں گے۔
ٹماٹو کیچپ سے اسٹیل کے برتن چمکائیں:
جن تانبے کے سکوں اور برتنوں کا رنگ متاثر ہوتا ہے ٹماٹو کیچپ میں موجود تیزاب سے پرانے سکوں کو بھی چمکایا جاسکتا ہے اس کے علاوہ فرائی پین کے اندرونی حصے کو صاف کرنے کے لیے بھی ٹماٹو کیچپ کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Tomato Ketchup

Benefits

Wednesday, August 5, 2015

Researchers discover new layer of human hair ..


ریوڈی جنیرو: ماہرین نے انسانی بالوں کی ایک نئی پرت دریافت کی ہے جس سے بالوں کے علاج میں مدد مل سکے گی۔
برازیل میں کی جانے والی تحقیق میں طاقتور ایکسرے کی شعاعوں نے انسانی بال کے درمیان ایک نئی سطح دریافت کی ہے جو اس کی بیرونی پرت کیوٹیکل اور بالوں کو رنگ دینے والے کارٹیکس کے درمیان کی ہے اور کئی طرح کے پروٹین پر مشتمل ہے جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پرت عام طور پر پرندوں کے بالوں اور رینگنے والے جانوروں کے چھلکوں میں پائی جاتی ہیں۔
برازیل میں سنکروٹرون لائٹ سورس پر تحقیق کرنے والی ڈاکٹر ویسنا اسٹانک نے بتایا کہ بالوں کی یہ نئی پرت بقیہ بالوں سے مختلف ہے جس میں ایلفا کیراٹن غائب ہے جب کہ بیٹا کیراٹن موجود ہے جو بالوں کو مضبوطی دیتا ہے اور اس دریافت سے بالوں کی حفاظت کے نئے شیمپو اور کنڈیشنر تیار کیے گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق بالوں کے اس نئے جزو پر مزید تحقیق کے بعد بالوں کے امراض کے علاج میں بھی مدد مل سکتی ہے۔