Showing posts with label Hazrat Abu Hurairah R.A. Show all posts
Showing posts with label Hazrat Abu Hurairah R.A. Show all posts

Sunday, August 16, 2015

Hadees : The man invited the error ..

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ 
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا 
جس شخص نے کسی کو ہدایت کی دعوت دی 
تو اس داعی کو بھی اس قدر ثواب ملے گا 
جس قدر اس پر عمل کرنے والوں کو ملے گا 
اور ان میں سے کسی کے ثواب میں کمی نہیں کی جائے گی 
اور جس شخص نے کسی کو گمراہی کی دعوت دی 
تو اس پر بھی اتنا ہی گناہ ہوگا 
جتنا اس کی اتباع کرنے والوں کو ہوگا 
اور یہ ان کے گناہوں میں کچھ کمی نہیں کرے گا۔

(سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتاب السنۃ :4609)
----------
حدیث شئیر کرکے صدقہ جاریہ حاصل کریں
جزاک اللہ خیر

Sunday, August 9, 2015

Gunnah sy pak banda ..

حضرت ابوہریرہ رضی اللّہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ

رسول اللہ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم نے فرمایا: ''جب مسلمان یا مومن بندہ وضو کرتا ہے اور اپنا چہرہ دھوتا ہے تو اس کے چہرے سے پانی کے ساتھ یا پانی کے آخری قطرے کے ساتھ وہ تمام گناہ معاف ہوجاتے ہیں جو اس نے اپنی آنکھوں سے دیکھ کر کیے تھے، پھر جب وہ اپنے ہاتھ دھوتا ہے۔ تو پانی کے ساتھ یا پانی کے آخری قطرے کے ساتھ اس کے وہ تمام گناہ معاف ہوجاتے ہیں جو اس کے ہاتھوں نے کیے تھے، پھر جب وہ اپنے پاؤں دھوتا ہے تو پانی کے ساتھ یا پانی کے آخری قطرے کے ساتھ اس کے وہ تمام گناہ معاف ہوجاتے ہیں جو اس کے پاؤں نے چل کر کیے تھے حتیٰ کہ وہ گناہوں سے پاک صاف ہوجاتا ہے۔''[ توثیق الحدیث # 129 ، أخرجہ مسلم(244) ]



Wednesday, August 29, 2012