Showing posts with label Muhabbat Ki Haqeeqat. Show all posts
Showing posts with label Muhabbat Ki Haqeeqat. Show all posts

Sunday, September 23, 2012

Ashfaq Ahmad In Zavia Program

عزیزو ! میری بات ذرا دھیان سے سننا اور اس پر غور کرنا کہ معاشرہ افراد کے مجموعے کا نام نہیں ہے بلکہ افراد کی حاصل ضرب کا نام ہے - یہ ہمارے ذاتی تعلقات کے پھیلاؤ کا نام ہے - جو کچھ ایک فرد واحد پر وارد ہوتا ہے وہ ہماری ساری سوسائٹی میں پھیل جاتا ہے - جنگوں کے اسباب اور معاشروں کے انحطاط کی وجہ افراد کے ذھنوں میں مقید ہوتی ہے - اگر ہمیں معاشرے کو تبدیل کرنا ہے تو ہمیں فرد کو تبدیل کرنا ہوگا - اگر ہمیں معاشرے کو بہتر بنانا مقصود ہے تو پھر فرد کو ایک نئی زندگی عطا کرنی ہوگی ۔ ۔ ۔ ۔ 

اشفاق احمد زاویہ 3 حقیقت اور ملا سائنسدان صفحہ 250

Thursday, September 20, 2012

Ashfaq Ahmad In Zavia Program : Muhabat Ki Haqeeqat

محبت آزادی ہے۔ مکمل آزادی۔ حتٰی کہ محبت کے پھندے بھی آزادی ہیں جو شخص بھی اپنے آپ کو محبت کی ڈوری سے باندھ کر محبت کا اسیر ہو جاتا ہے وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے آزاد ہو جاتا ہے۔ اس لیے میں کہا کرتا ہوں آزادی کی تلاش میں مارے مارے نہ پھرو۔ محبت تلاش نہ کرو۔۔۔۔ آزادی کی تلاش بیسیوں مرتبہ انسان کو انا کے ساتھ باندھ کر اسے نفس کے بندی خانے میں ڈال دیتی ہے۔ محبت کا پہلا قدم اٹھتا ہی اس وقت ہے جب وجود کے اندر سے انا کا بوریا بستر گول ہو جاتا ہے۔ محبت کی تلاش انا کی موت ہے۔ انا کی موت مکمل آزادی ہے۔

زاویہ سوئم سے اقتباس