Showing posts with label NA-154. Show all posts
Showing posts with label NA-154. Show all posts

Thursday, September 10, 2015

NA-154,, PMLN included in the ticket holder PTI ..

NA-154

NA-154, PMLN included in the ticket holder PTI

NA-154, PMLN included in the ticket holder PTI
لودھراں: مسلم لیگ (ن) کے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں محمد اسلم اور حسن محمود شاہ تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں جس کے بعد این اے 154 میں انتخابی دنگل انتہائی دلچسپ مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے سابق ٹکٹ ہولڈرز میاں محمد اسلم اور حسن محمود شاہ نے لودھراں میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ لوگ حکومت سے بد دل ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں، حکومت میٹرو بس بنانے میں مصروف ہے جب کہ کسان بے حال ہیں۔ حکومت کا جتنی جلدی خاتمہ ہو جائے ملک کے لئے بہتر ہے۔
اس سے قبل جہانگیر ترین نے این اے 154 میں ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرایا اور میڈیا سے گفتگو بھی کی۔
میچ فکس ہونے کے باوجود الیکشن لڑنے سے متعلق سوال کے جواب میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ جس طرح عمران خان بھارت گئے اور میچ فکس ہونے کے باوجود جیت کر بھی آئے تھے اسی طرح ہم پہلے سے فکس میچ کھیلیں گے بھی اور جیتیں گے بھی۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے کہوں گا کہ آئیں اور سیاسی میدان میں فیصلہ کریں، جتنے بھی لوگ ہمارے خلاف کھڑے ہوں گےہم بھاگیں گے نہپں۔

Election,, NA-154

PTI

Wednesday, August 26, 2015

Election NA-154 ..

Jahangir Tareen won elections in NA-154

Election NA-154

Muslim League hat-trick against the movement, overturning the election of NA 154

Muslim League hat-trick against the movement, overturning the election of NA 154
ملتان: الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 125 اور این اے 122 کے بعد این اے 154 لودھراں میں بھی تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ سنا کر ن لیگ کے صدیق خان بلوچ کی کامیابی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دے دیا ہے۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/q107.jpg
ٹریبونلز میں سماعت كے دوران نادرا كی طرف سے جو رپورٹ پیش كی گئی اس كے مطابق 290 پولنگ اسٹیشن پر ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد 2 لاكھ 18 ہزار 56 تھی جن میں سے 20 ہزار 601 غیر تصدیق شدہ ووٹ ایسے تھے جن كی كاؤنٹر رسید پر دستخط ہی نہیں  تھے جب کہ 121 ووٹ ایسے تھے جو اس حلقے كے ہی نہیں تھے اور 728 ووٹ ڈپلكیٹ تھے، 587 ووٹ كی كاؤنٹر رسید پر انگوٹھوں كے نشان نہیں  تھے اور 73 ہزار 707 ووٹوں كی تصدیق ہو سكی، 179انگوٹھوں  كے نشانات كی تصدیق نہیں ہو سكی اسی طرح ایک لاكھ 22 ہزار 113 ووٹوں  كی تصدیق نہ ہو سكی، سماعت کے دوران عدالت میں  بورڈ یونیورسٹی اور ہائر ایجوكیشن كمیشن كا ریكارڈ بھی پیش كیا گیا۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/q130.jpg
ٹریبونل کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف كے مركزی رہنما جہانگیر ترین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صرف میرے حلقے میں ہی نہیں ہوئی بلكہ پورے ملك میں دھاندلی ہوئی، عمران خان نے 4 حلقوں كی بات كی تھی اور تحریك انصاف نے ان میں سے 3 حلقے الٹ دیئے۔ انہوں نے کہا کہ الیكشن كمیشن كے چاروں  صوبوں كے اركان كو مستعفی ہو جانا چاہیئے جب کہ پرویز رشید اور رانا ثناءاللہ كو جج كو دھمكیاں  دینے پر برطرف كیا جائے۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/q226.jpg
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/imran-khan.jpg
دوسری جانب چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹریبونلز کے فیصلے کے بعد جہانگیر ترین کو فون کرکے مبارکباد دی جب چیرمین پی ٹی آئی نے فیصلے کو تحریک انصاف کی سیاسی فتح قرار دیا۔
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/q324.jpg
http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/pti-vs-pmln.jpg
الیكشن ٹریبونل کے فیصلے سے قبل ٹریبونل كے باہر كا علاقہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) كے كاركنوں  كے درمیان میدان جنگ بنا ر ہا اگرچہ پولیس كی بھاری نفری بھی تعینات تھی اس كے باوجود كاركن كئی مرتبہ ایك دوسرے سے گتھم گتھا ہوئے اور ایك دوسرے كو تھپڑ اور گھونسے مارے اور ایك دوسرے كے كپڑے پھاڑ دیئے۔ بعد ازاں  پولیس كی بھاری نفی طلب كر لی گئی جس نے كاركنوں  كو مخالف سمت میں  دھكیل دیا اور حالات كو قابو كر لیا۔
واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں این اے 154 لودھراں سے آزاد امیدوار صدیق خان بلوچ نے 86 ہزار 177 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی اور پھر (ن) لیگ میں شمولیت اختیار کر لی تھی، دوسرے نمبر پر آنے والے جہانگیر ترین نے 75 ہزار 955 ووٹ لئے۔ جہانگیر ترین نے صدیق خان بلوچ کی کامیابی کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا۔

Election

PTI