Showing posts with label Peshawar University. Show all posts
Showing posts with label Peshawar University. Show all posts

Tuesday, August 28, 2012

محمد بن قاسم‘محمود غزنوی ہمارے دشمن اور راجہ داہر قومی ہیرو ہے' حاجی عدیل

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر حاجی عدیل نے پشاور یونیورسٹی میں تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا ہیرو محمد بن قاسم اور محمود غزنوی نہیں بلکہ یہ اس سرزمین کے دشمن تھے۔ ہمارے ہیرو راجہ داہر ہیں جنہوں نے محمد بن قاسم کا مقابلہ کیا ۔ اے این پی رہنما حاجی عدیل نے مزید کہا کہ وہ سرکاری فنڈ سے جی ٹی روڈ پر راجہ داہر کی شاندار یادگار تعمیر کروائیں گے ۔ وہ پشاور یونیورسٹی کے اسکوائش کمپلیکس میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نئی نسل کو راجہ داہر جیسے اصل قومی ہیرو سے روشناس کرانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اور محمد بن قاسم و محمود غزنوی جیسے حملہ آوروں کو قومی دشمن قرار دلوائیں گے۔