میری ایک بھانجی تھی بڑی دیر کی بات ہے ، اس کو اپنے دادا سے بڑا پیار تھا -
ہوتا ہے پوتیوں کو اپنے دادا سے پیار ، تودادا اس کے سیر کرنے جاتے تھے - اچانک فوت ہو گئے -
تو اس کو بڑا صدمہ ہوا - اکیلی بیٹھی رہتی تھی -
ذرا زیادہ ہی پریشان رہتی تھی ، تو ایک دن اس کے گھر کی ملازمہ نے کہا ،
" منی تیرا دادا کہاں گیا ؟ "
اس نے کہا میرے دادا روز صبح سیر کو جاتے تھے تو میرے دادا اور الله تعالیٰ اکٹھے سیر کیا کرتے تھے -
بہت لمبا چکر لگایا تو میرے دادا تھک گئے ، تو الله تعالیٰ نے کہا ، اب تم واپس کدھر جاؤ گے ، تم میرے گھر میں ہی رہ لو -
ریسٹ کر لو ، تو میرے دادا وہاں ریسٹ کر رہے ہیں -
تو الله تعالیٰ ان کے بڑے دوست ہیں -
اتنی گہری بات اس نے کہی ، بڑی عجیب و غریب بات کر دی -
تو یہ مشرق کے لوگ بات کرتے ہوئے مانتے ہیں کہ موت زندگی کا ایک اہم ترین حصہ ہے -
از اشفاق احمد زاویہ ١ موت کی حقیقت صفحہ ١٤٠
All about Pakistan,Islam,Quran and Hadith,Urdu Poetry,Cricket News,Sports News,Urdu Columns,International News,Pakistan News,Islamic Byan,Video clips
Monday, June 18, 2012
Ashfaq Ahmad In Zavia Program.....!!
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment