پروفیسر انگارتی کی بات آپ کو بتاتا ہوں -
اور یہ راز کی بات ہے - جو میں تے آج تک کسی کو نہیں بتائی -
خاص طور پر آپ کے لئے کہ زبانی دعا مانگنے سے
بہتر ہے کہ عرضی پر لکھہ کر مانگی جائے ، اچھا صاف ستھرا پاک سا کاغذ لیں ، اور اس کے اوپر بسم الله لکھہ کے محترمی جناب الله تعالیٰ یا جو بھی آپ لکھہ سکتے ہیں جل جلا لہ ، یا جو لکھہ کے کہ حضور مجھہ پہ یہ مشکل ہے ، اور میں یہ سوچتا ہوں ، ایک پیرا گراف ، دوسرا پیرا گراف ، تیسرا پیرا گراف ، اور ادب سے اس کو لپیٹ کے جیب میں ڈال لیں -
اگلے دن آپ نے کوئی ترمیم کرنی ہو تو وہ بھی اس میں کرتے رہیں -
لکھتے رہیں ، اور اس عرضی کے اوپر جب تک آپ توجہ نہیں دیں گے آپ بھی میری طرح دعا مانگتے رہیں گے-
ربنا اتنا فی الدنیا حسنتا و ..... اس میں تو پورے پورے داخل ہوں ، ویسی ہی عرضی جو آپ سرکار کو ڈالتے ہیں ، دو ٹکے کی سرکار کو ، اور پھر اتنے چکر لگاتے ہیں اس کے پیچھے -
ایسا ہی کاغذ -
الله ان کا بھلا کرے میرے پروفیسر کا، انہوں نے کہا ، یہ لکھا کرو -
تو یہ دعا کا ایک طریق تھا ، جو انہوں نے بتایا ، میں آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں، آپ اسے آزما کے دیکھیں ، اس سے بڑا فائدہ ہو گا -
از اشفاق احمد زاویہ ١ دعا صفحہ ٢١١
All about Pakistan,Islam,Quran and Hadith,Urdu Poetry,Cricket News,Sports News,Urdu Columns,International News,Pakistan News,Islamic Byan,Video clips
Sunday, June 24, 2012
Dua Ka Tareeka By Ashfaq Ahmad In Zavia Program...!!
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment