Sunday, December 2, 2012

Ashfaq Ahmad Safar-Dar-Safar

عورتوں کو واقعات اور حادثات من حیث المجموع یاد رہتے ہیں ۔ اور مرد کو ان کی تفصیلات یاد رہتی ہیں ۔ عورت خالق اورمرد کرافٹس مین ہے ۔ عورت اپنے اندر ہی سے پرانا سرانا خام مواد لے کر ایک جیتا جاگتا برینڈ نیو بچہ تخلیق کر دیتی ہے۔اور مرد بھاگ بھاگ کر اور چار دانگ عالم سے چھوٹی چھوٹی چیزیں اکٹھی کر کے بڑی چابکدستی کے ساتھ  ایک مووی کیمرا،  ایک وی ٹی آر ریکارڈر یا ایک فوٹو اسٹیٹ مشین بنا سکتا ہے ۔ مرد پرفیکشنسٹ ہوتا ہے اس لئیے اس کی نظر ہمیشہ جزئیات پہ رہتی ہے ۔ زندگی اور محبت کے میدان میں وہ چھوٹے چھوٹے پیچ اور ڈھبریاں کستا چلتا ہے اور اس کا ایک پیچ ڈھیلا ہو جانے سے ساری مشین لڑکھڑانے لگتی ہے ۔ عورت کے تانے بانے کا مواد ایک ہی ہوتا ہے کہیں سے ایک تار بھی ٹوٹ جائے تو کپڑے کی مجموعی نوعیت میں کوئی فرق نہیں آتا ۔ 

 

اشفاق احمد سفر در سفر صفحہ 100

No comments:

Post a Comment