Tuesday, December 18, 2012

Dr. Abdul Islam as a Qadyani

ڈاکٹر عبدالسلام کو ہمیشہ ایک مسلم ہیرو کے طور پر پیش کیا جاتا رہا لیکن یہ بات بہت کم لوگوں کو پتہ ہے کہ ڈاکٹر عبدالسلام ایک قادیانی اور اسلام دشمن تھا اور پاکستان کا سخت مخالف تھا ، اسے اسی اسلام دشمنی پر ہی نوبل پرائز دیا گیا تھا ، اور ظاہر یہ کیا گیا کہ اس نے طبیعات میں کارنامہ سر انجام دیا ہے ، اس شخص کی ساری عمر پاکستان مخالفت اور اسلام دشمنی میں گزری ، یہاں پر ثبوت کے طور پر اس کے انٹرویو کا ایک حال تحریر کیا جا رہا ہے جس سے اسکے اصلیت سمجھنے میں آسانی ہوگی 

ڈاکٹر عبدالسلام مسلمانوں کو کیا سمجھتے تھے؟ اس سلسلہ میں معروف صحافی و کالم نویس جناب تنویر قیصر شاہد نے ایک دلچسپ مگر فکر انگیز واقعہ نقل کیا ۔ یہ واقعہ انہی کی زبانی سنئے اور قادیانی اخلاق پر غور کیجیے
''ایک دفعہ لندن میں قیام کے دوران بی بی سی لندن کی طرف سے میں اپنے ایک دوست کے ساتھ بطور معاون، ڈاکٹر عبدالسلام کے گھر ان کا تفصیلی انٹرویو کرنے گیا۔ میرے دوست نے ڈاکٹر عبد السلام کا خاصا طویل انٹرویو کیا اور ڈاکٹر صاحب نے بھی بڑی تفصیل کے ساتھ جوابات دیئے۔ انٹرویو کے دوران میں بالکل خاموش، پوری دلچسپی کے ساتھ سوال و جواب سنتا رہا۔ دوران انٹرویو انہوں نے ملازم کو کھانا دسترخوان پر لگانے کا حکم دیا۔ انٹرویو کے تقریباً آخر میں عبدالسلام مجھ سے مخاطب ہوئے اور کہاں کہ آپ معاون کے طور پر تشریف لائے ہیں مگر آپ نے کوئی سوال نہیں کیا۔ میری خواہش ہے کہ آپ بھی کوئی سوال کریں۔ ان کے اصرار پر میں نے بڑی عاجزی سے کہا کہ چونکہ میرا دوست آپ سے بڑاجامع انٹرویو کر رہا ہے اور میں اس میں کوئی تشنگی محسوس نہیں کر رہا، ویسے بھی میں، آپ کی شخصیت اور آپ کے کام کو اچھی طرح جانتا ہوں۔ میں نے آپ کے متعلق خاصا پڑھا بھی ہے۔ جھنگ سے لے کر اٹلی تک آپ کی تمام سرگرمیاں میری نظرں سے گزرتی رہی ہیں لیکن پھر بھی ایک خاص مصلحت کے تحت میں اس سلسلہ میں کوئی سوال کرنا مناسب نہیں سمجھتا۔ اس پر ڈاکٹر عبدالسلام فخریہ انداز میں مسکرائے اور ایک مرتبہ اپنے علمی گھمنڈ اور غرور سے مجھے ''مفتوح'' سمجھتے ہوئے ''فاتح'' کے انداز میں ''حملہ آور'' ہوتے ہوئے کہا کہ ''نہیں… آپ ضرور سوال کریں، مجھے بہت خوشی ہو گی۔'' بالآخر ڈاکٹر صاحب کے پرزور اصرار پر میں نے انہیں کہا کہ آپ وعدہ فرمائیں کہ آپ کسی تفصیل میں گئے بغیر میرے سوال کا دوٹوک الفاظ ''ہاں'' یا ''نہیں'' میں جواب دیں گے۔ ڈاکٹر صاحب نے وعدہ فرمایا کہ ''ٹھیک! بالکل ایسا ہی ہو گا؟'' میں نے ڈاکٹر صاحب سے پوچھا کہ چونکہ آپ کا تعلق قادیانی جماعت سے ہے، جو نہ صرف حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بحیثیت آخری نبی منکر ہے، بلکہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ لوگ مرزا غلام احمد قادیانی کو نبی اور رسول مانتے ہیں۔ جبکہ مسلمان مرزا قادیانی کی نبوت کا انکار کرتے ہیں۔ آپ بتائیں کہ مدعی نبوت مرزا غلام احمد قادیانی کو نبی نہ ماننے پر آپ مسلمانوں کو کیا سمجھتے ہیں؟ اس پر ڈاکٹر عبدالسلام بغیر کسی توقف کے بولے کہ ''میں ہر اس شخص کو کافر سمجھتا ہوں جو مرزا غلام احمد قادیانی کو نبی نہیں مانتا۔'' ڈاکٹر عبدالسلام کے اس جواب میں، میں نے انہیں کہا کہ مجھے مزید کوئی سوال نہیں کرنا۔ اس موقع پر انہوں نے اخلاق سے گری ہوئی ایک عجیب حرکت کی کہ اپنے ملازم کو بلا کر دستر خوان سے کھانا اٹھوا دیا۔ پھر ڈاکٹر صاحب کو غصے میں دیکھ کر ہم دونوں دوست ان سے اجازت لے کر رخصت ہوئے۔ 
اس واقعے سے پتہ چل جاتا ہے کہ ڈاکٹر عبدالسلام کی حقیقت کیا تھی اور ہمارے سامنے اسے کیا بنا کر پیش کیا جاتا ہے 

No comments:

Post a Comment