بچو ! اب ہم میں سے کچھ لوگ ایسے پیدا ہو گئے ہیں کہ ان کے دل میں بابا بننے کی خواہش ہی نہیں ہے ۔ میری طبیعت پر اس بات کا بھی بوجھ پڑا کہ ہمارے ہاں لوگوں کو غلط ایڈریس بتانے کا رواج بھی بڑھ رہا ہے ۔ اگر کوئی اجنبی شخص کسی سے کوئی ایڈریس پوچھے تو جان بوجھ کر غلط بتا دیا جاتا ہے اور یہ سب کسی غلط نظریے کے باعث نہیں کیا جاتا بلکہ محض مذاق یا تفریح کے طور پر ہی کیا جاتا ہے ۔ یہ غلط بات ہے ۔ ہمیں اس بات کی تعلیم نہیں دی گئی ہے ۔ ہمیں حکم ہے کہ لوگوں کو درست راستے پر چلائیں ۔ بھٹکے ہوؤں کو راہ دکھائیں ۔ لوگوں کو آسانیاں اور مدد دیں ۔ یہ ہمارا طرء امتیاز ہونا چاہیے ۔ اس طرح کی چھوٹی چھوٹی برائیاں بڑی بن جاتی ہیں ۔ اور یہ چھوٹی چھوٹی محبت کی جھرنیں محبت اور پیار کا ایک بڑا پر نالہ بن جائیں گی کہ اس کی چھینٹیں اور کرنیں ہماری سب کی زندگیوں کو تابناک بنا دیں گی ۔
اشفاق احمد زاویہ 3 قناعت پسندی صفحہ 210
All about Pakistan,Islam,Quran and Hadith,Urdu Poetry,Cricket News,Sports News,Urdu Columns,International News,Pakistan News,Islamic Byan,Video clips
Saturday, March 2, 2013
Ashfaq Ahmad Zavia 3 Qanaet Pasandi
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment