Sunday, August 16, 2015

The T-20 event, Amir's form and fitness to the test ..

The T-20 event

Amir's form and fitness to the test

The T-20 event, Amir's form and fitness to the test
لاہور: قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ محمد عامر کی فارم اور فٹنس کا امتحان ہوگا، راولپنڈی ریمز کی جانب سے عمدہ کارکردگی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلیے راہ ہموار کردیگی، ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ پیسر رواں سال ختم ہونے سے قبل ہی پاکستان ٹیم میں جگہ بنالیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے کی وجہ سے پابندی کا شکار ہونے والے محمد عامر کو آئی سی سی قوانین میں ترمیم کے بعد ڈومیسٹک مقابلوں میں شرکت کی اجازت مل چکی ہے، پی سی بی کے زیر اہتمام ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا یکم ستمبر سے راولپنڈی میں آغاز کرنے کیلیے پلان تیار ہے جس میں پیسر کو پہلی بارکسی قومی سطح کے اے گریڈ ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا، سلیکٹرزاس دوران ان کی فارم اور فٹنس کا بغور مشاہدہ کرینگے، عامر پر 5 سالہ پابندی ستمبر میں ہی ختم ہوجائیگی، راولپنڈی ریمز کی جانب سے کھیلتے ہوئے ان کی عمدہ کارکردگی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلیے راہ ہموار کردیگی۔
راولپنڈی ریجن کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں پیسرزکی کمی شدت سے محسوس کی جارہی ہے، محمد عامر کی شمولیت سے یہ شعبہ مضبوط ہوسکتا ہے، انھوں نے بتایا کہ پی سی بی ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں ان کی کارکردگی پر نظر رکھے گا، پیسر سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں،یقین ہے کہ رواں سال کے اختتام سے قبل ہی وہ قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائینگے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ آئندہ ایونٹس کو پیش نظر رکھتے ہوئے سلیکٹرز محمد عامرکیساتھ دیگر نوجوان اور سینئر کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بھی مانیٹرکرتے ہوئے اپنا پلان تیار کرینگے۔

No comments:

Post a Comment