Showing posts with label Artist. Show all posts
Showing posts with label Artist. Show all posts

Sunday, September 6, 2015

Defence Day ..

Defence Day

Lyrics I've got the summer, still forces are standing with Pakistan, Artist

لاہور: آج پوری قوم یوم دفاع 6ستمبر بھر پور انداز سے منا رہی ہے۔ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کی طرح فنون لطیفہ سے وابستہ لوگ بھی پیش پیش ہیں۔ سرکاری اورنجی چینلزپرخصوصی نشریات پیش کی جائیں گی جب کہ  1965ء کی جنگ کے ہیروز کوشاندارانداز سے ٹریبیوٹ بھی پیش کیے جائینگے۔
اس حوالے سے ’’ایکسپریس‘‘سے بات کرتے ہوئے صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا کہ پاک وطن کی تاریخ میں ماہ ستمبرکوایک خاص مقام حاصل ہے۔ 1965ء میں جب دشمن ملک بھارت کی بزدل فوج نے اچانک راتوں رات پاکستان پر حملہ کیا تو افواج پاکستان نے انہیں اپنے جوابی حملے میں ایسا سبق سکھایا کہ اس کے بعد ناصرف بھارت بلکہ پوری دنیا کواس بات کا بخوبی اندازہ ہوگیا کہ پاکستان کا دفاع کرنے کے لیے ہمارے جوان ہردم تیارہیں۔ وہ اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ توپیش کرسکتے ہیں لیکن دشمن کے سامنے سر نہیں جھکا سکتے۔
اداکارہ ثناء نے کہا کہ 6 ستمبرکا دن یوم دفاع کے نام سے منایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے ملک بھرمیں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیاجاتاہے جب کہ  سرکاری اورنجی چینلز پرخصوصی پروگرام بھی ٹیلی کاسٹ کیے جاتے ہیں۔ ملی نغموں سے ستمبرکی جنگ میں شہید ہونے والے جوانوں کوجہاں خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے ، وہیں پاکستان کے ان عظیم گلوکاروںکوبھی ٹریبیوٹ پیش کیاجاتا ہے جنھوں نے ایسے ملی نغمے ریکارڈ کروائے جن کوسن کرآج بھی فوجی جوان ہی نہیں بلکہ عام لوگ بھی وطن عزیز کی حفاظت کے لیے دشمن سے لڑنے مرنے کو تیار ہو جاتے ہیں۔
گلوکارہ ترنم ناز نے کہا کہ 1965ء کی جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے جوانوں نے دشمن کا ڈٹ کرمقابلہ کیا اورانہیں واپس جانے پرمجبورکردیا۔ فوجی جوانوں اورلوگوںکا حوصلہ بڑھانے کے لیے ملکہ ترنم نورجہاں نے ریڈیو پاکستان پرجاکرملی نغمے ریکارڈ کروائے‘ ان کی ان خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ اداکارعدنان صدیقی نے کہا کہ فنون لطیفہ سے وابستہ لوگ آج بھی ماضی کی طرح افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جس طرح پہلے خصوصی ملی نغمے بنتے رہے ہیں۔
اسی طرح آج بھی تمام لوگ افواج پاکستان کو ٹریبیوٹ اورقوم کویکجاکرنے کے لیے ایسے گیت بنا رہے ہیں جن کا مقصد دشمن تک اس پیغام کو پہنچانا ہے کہ وہ کسی غلط فہمی میں نہ رہے اوراگرانھوں نے دوبارہ ایسی کوئی غلطی کی توپھران کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی۔ ہمیں اپنی فوج اوراس کے سپاہیوں پرفخر ہے۔ اداکارکاشف محمود نے کہا کہ افواج پاکستان کے تمام جوانوں کوسلام پیش کرتا ہوں کہ جوسرحدوں پردن رات پاک سرزمین کی حفاظت کررہے ہیں۔
جب ہم لوگ اپنے گھروں میں آرام کے ساتھ سورہے ہوتے ہیں تواس وقت ہمارے فوجی جوان دشمن کے ناپاک ارادوں کوخاک میں ملانے کے لیے اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔ اداکارمعمررانا نے کہا کہ ہماری فوج ایک طرف دہشتگردوں سے مقابلہ کررہی ہے اوردوسری طرف ہمارے دشمن کوبھی ان کے ناپاک عزائم سے خبرداررکھتی ہے۔ جہاں تک بات 65ء کی جنگ کی ہے تووہ جنگ تاریخ کاحصہ بن چکی ہے۔ اس موقع پرجس طرح سے افواج پاکستان نے ملک کا دفاع کیا اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی‘ ہمیں اپنی فوج کے جوانوں پرفخر ہے۔

Defence Day